کرکٹ

افغانستان- نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ کا چوتھا دن بھی بارش نے دھو ڈالا، ٹاس بھی نہیں ہو سکا

افغانستان کرکٹ بورڈ نے کہا "چوتھے دن کا کھیل بھی بارش کی وجہ سے نہیں ہو سکا، اب اسٹیڈیم کا معائنہ کرکے کل صبح 8 بجے سے کھیل شروع کرنے کا فیصلہ لیا جائے گا"۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان گریٹر نوئیڈا میں کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کو بھی بارش نے دھو ڈالا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان صبح 9 بجے ٹاس ہونا تھا لیکن پچھلے تین دنوں کی طرح آج کا دن بھی بارش کی نذر ہو گیا۔ حالانکہ پہلے سے ہی یہ معلوم پڑ گیا تھا کہ بارش کی وجہ سے میچ شروع ہونا ممکن نہیں ہے۔

Published: undefined

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا "دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھے دن کا کھیل مسلسل بارش کی وجہ سے نہیں ہو سکے گا"۔ ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ "اسٹیڈیم کا معائنہ کر کے کل صبح کھیل 8 بجے سے شروع کرنے کا فیصلہ لیا جائے گا"۔ واضح ہو کہ پچھلے چار دن سے اس میچ میں ایک بھی گیند نہیں ڈالی جا سکی ہے۔ پہلے دو دن آؤٹ فیلڈ گیلی تھی جس سے بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کے لیے اس میدان کی تیاری پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

Published: undefined

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ابھی تک 7 ایسے مقابلے ہوئے ہیں جہاں ایک بھی گیند ڈالے بغیر میچ کو منسوخ کر دیا گیا ہو۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اس سے پہلے 1998 میں ڈنیڈن ٹیسٹ میچ بھی بارش کی وجہ سے اسی طرح منسوخ ہو گیا تھا۔

Published: undefined

افغانستان اس میچ کا میزبان ہے۔ حالانکہ افغانستان کو ٹیسٹ میچوں میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع نہیں ملتا ہے لیکن یہاں ان کے کھلاڑیوں کے پاس ایک سنہرا موقع تھا کیونکہ وہ نیوزی لینڈ کے سامنے تھے۔ اگر اس ٹیسٹ میچ میں بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلا ہونے کا مسئلہ سامنے نہیں آیا ہوتا تو افغانی کھلاڑی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرکے عالمی کرکٹ کو ایک مثبت پیغام دے سکتے تھے۔

Published: undefined

آئی سی سی سے 2017 میں ٹیسٹ ٹیم کا درجہ ملنے کے بعد افغانستان کا یہ دسواں ٹیسٹ ہے۔ اس ٹیسٹ کو آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی بات کی جائے تو یہ ٹیم اب سری لنکا میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، اس کے بعد ہندوستان کے خلاف 16 اکتوبر سے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے دوبارہ یہاں آئے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined