ڈبلیو پی ایل یعنی وومنس پریمیر لیگ کا پہلا سیزن آج سے شروع ہو گیا۔ لیکن ڈبلیو پی ایل کی تاریخ کا پہلا ہی میچ یکطرفہ ثابت ہوا۔ پہلا مقابلہ آج ممبئی انڈینز اور گجرات جائنٹس کی خاتون ٹیموں کے خلاف کھیلا گیا جس میں گجرات جائنٹس کو 143 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آج گجرات جائنٹس وومن ٹیم کے ساتھ صرف ایک چیز اچھی ہوئی، اور وہ یہ تھی کہ کپتان بیتھ مونی نے ٹاس جیتا۔ اس کے بعد انھوں نے گیندبازی کا فیصلہ کیا جو کہ پوری طرح سے غلط ثابت ہوا۔
Published: undefined
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کی خاتون کھلاڑیوں نے شروع سے ہی دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ سلامی بلے بازی سواستیکا بھاٹیا حالانکہ ایک رن بنا کر ہی آؤٹ ہو گئی تھیں، لیکن اس کے بعد ہیلی میتھیوز (47 رن) اور نیٹ سیور برنٹ (23 رن) نے تیزی کے ساتھ رن بنانا شروع کر دیا۔ پھر جب برنٹ آؤٹ ہوئیں تو ممبئی انڈینز کی کپتان ہرمن پریت کور نے طوفانی انداز میں کھیلنا شروع کیا۔ انھوں نے سب سے زیادہ 30 گیندوں پر 65 رن کی اننگ کھیلی۔ امیلیا کیر نے بھی زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا جنھوں نے 24 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 45 رن بنائے۔ علاوہ ازیں پوجا وسترکر نے 18 رن اور ایسی وونگ نے 6 رن کا تعاون کیا۔ گجرات جائنٹس کی طرف سے سنیہا رانا نے سب سے زیادہ دو کٹ لیے، جبکہ ایک ایک وکٹ ایشلے گارڈنر، تنوجا کنور اور جارجیا واریہم کو حاصل ہوا۔ ممبئی انڈینز نے مجموعی طور پر 20 اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 207 رن بنائے۔
Published: undefined
208 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری گجرات جائنٹس ٹیم کی خراب کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے چار کھلاڑیوں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ ان کھلاڑیوں میں گجرات کی کپتان بیتھ مونی بھی شامل ہیں جو کہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے واپس چلی گئی تھیں۔ گجرات کی طرف سے صرف دو کھلاڑی ہی ایسے رہے جو دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔ ڈائلن ہیم لتا نے بغیر آؤٹ ہوئے 29 رن بنائے، جبکہ مونیکا پٹیل نے 10 رنوں کا تعاون کیا۔ اس طرح پوری ٹیم 15.1 اوور میں محض 64 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح پہلے ہی میچ میں ٹیم کو 143 رنوں کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان کی طرف سے گیندبازی میں سب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ صائقہ اسحاق نے کیا جنھوں نے 3.1 اوور میں محض 11 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ برنٹ اور کیر نے 2-2 کھلاڑیوں کو، جبکہ وونگ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میچ آف دی میچ کا ایوارڈ ممبئی کی کپتان ہرمن پریت کور کو ان کی طوفانی 65 رنوں (30 گیندوں پر) کی اننگ کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز