کرکٹ اس وقت دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں شمار ہو رہا ہے اور دن بہ دن اس کے تئیں لوگوں کی دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے۔ حالانکہ میدان پر کئی بار ایسے حادثات پیش آتے ہیں جو کھلاڑیوں میں ایک خوف پیدا کر دیتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے میچ کے دوران دیکھنے کو ملا۔ کولمبو میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کے ہیلمٹ پر آج سری لنکائی تیز گیندباز اسیتھا فرنانڈو کی گیند لگی۔ یہ 81واں اوور تھا، لیکن فیزیو کی رسمی جانچ کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہو گیا۔ لیکن 86ویں اوور میں اچانک سرفراز احمد کو چکّر کا احساس ہوا اور فیزیو کو ایک بار پھر میدان پر آنا پڑا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ 86واں اوور ختم ہونے کے بعد سرفراز احمد نے چکر کی شکایت کی جس کے بعد فیزیو میدان پر پہنچے۔ کچھ دیر تک انھوں نے سرفراز کو میدان پر ہی دیکھا اور کچھ بات چیت کی۔ اس دوران فیزیو نے محسوس کیا کہ معاملہ اتنا معمولی نہیں ہے جتنا کہ دیکھنے میں لگ رہا ہے۔ یعنی سرفراز کو تفصیلی جانچ کرانی ہوگی۔ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فیزیو سرفراز کو لے کر میدان سے باہر چلے گئے۔ یعنی سرفراز احمد ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔ اس وقت وہ 22 گیندوں پر 14 رن بنا کر کھیل رہے تھے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اسیتھا فرنانڈو کی جس گیند پر سرفراز کے سر میں چوٹ لگی تھی، وہ ہیلمٹ میں ٹکرا کر باؤنڈری پار چلی گئی تھی۔ یعنی لیگ بائی کے 4 رن پاکستان کو حاصل ہوئے تھے۔ اس کے بعد تقریباً 5 اوور تک تو سرفراز میدان پر کھڑے رہے، لیکن اس کے بعد ان کے رویہ سے ایسا لگا جیسے کہ ان کی آنکھوں کے سامنے تاریکی پھیل رہی ہے۔ ہیلمٹ پر گیند لگنے سے سرفراز کو چوٹ ان کے سر کے پچھلے حصے میں لگی ہے۔ علاج کے لیے وہ میدان سے باہر جا چکے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ معاملہ زیادہ سنگین نہ ہو اور سب ٹھیک ہو۔ اگر معاملہ زیادہ سنگین نہیں رہا تو سرفراز دوبارہ بلے بازی کے لیے اتر سکتے ہیں اور اپنی بلے بازی وہیں سے شروع کر سکتے ہیں جہاں پر وہ اسے چھوڑ کر گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined