کرکٹ

گنگولی اور جے شاہ کے بارے میں فیصلہ دو ہفتے بعد

بی سی سی آئی نے گزشتہ 21 اپریل کو اپنے پہلے سالانہ عام اجلاس میں آئین میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اس ترمیم میں بی سی سی آئی کے صدر اور سکریٹری کے عہدے میں تبدیلی بھی شامل تھی۔

تصویر ٹوئٹر @bcci
تصویر ٹوئٹر @bcci 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ہندوستان میں کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے آئین میں ترمیم کی سماعت پر اتفاق کیا ہے اور اس معاملے کی سماعت دو ہفتوں کے بعد ہوگی اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس سی اے بوبڈے اور ایل ناگیشور راؤ پر مشتمل بنچ نے بی سی سی آئی کی جانب سے اپنے آئین میں ترمیم کی درخواست پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Published: undefined

بی سی سی آئی کی طرف سے ہندوستان کے سالیسیٹر جنرل تشہار مہتا پیش ہوئے جبکہ کپل سبل نے تمل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن اور ہریش سالوے نے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ریاستی انجمنوں کے لئے فنڈز جاری کرنے کے لئے درخواست کی۔

Published: undefined

بی سی سی آئی نے گزشتہ 21 اپریل کو اپنے پہلے سالانہ عام اجلاس میں آئین میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اس ترمیم میں بی سی سی آئی کے صدر اور سکریٹری کے عہدے میں تبدیلی بھی شامل تھی۔ لوڈھا کمیٹی کے مطابق کوئی بھی شخص مسلسل دو میعاد پوری کرنے کے بعد تین سال کی کولنگ پیریڈ پوری کیے بغیر عہدے پر نہیں رہ سکتا۔

Published: undefined

گنگولی کی بی سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے مدت اس مہینے کے آخر میں ختم ہوگی اور قواعد کے مطابق وہ اس عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے ہیں۔ جے شاہ کی سکریٹری کی حیثیت سے میعاد ختم ہو گئی ہے لیکن وہ عہدے پر موجود ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined