ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کا آج دوسرا میچ دہلی میں کھیلا گیا جس میں رنکو سنگھ اور نتیش ریڈی کا زبردست طوفان دیکھنے کو ملا۔ پہلے ٹی-20 میچ میں جیتنے والی ہندوستانی ٹیم نے دوسرے میچ کو جیت کر اس سیریز پر قبضہ کر لیا ہے، اور اب آخری ٹی-20 میچ 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جب ہندوستان کی نظر بنگلہ دیش کا مکمل صفایا کرنے پر ہوگی۔
Published: undefined
ہندوستانی ٹیم نے آج پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 221 رنوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا تھا۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 135 رن ہی بنا سکی۔ اس طرح ہندوستان نے یہ میچ 86 رنوں کے بڑے فرق سے جیت لیا۔
Published: undefined
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو اس کے لیے مہلک ثابت ہوا۔ ہندوستانی ٹیم کی شروعات تیز ضرور تھی، لیکن اچھی نہیں کہی جا سکتی کیونکہ 3 وکٹ جلدی جلدی آؤٹ ہو گئے تھے۔ پاور پلے میں ہی ابھشیک شرما، سنجو سیمسن اور کپتان سوریہ کمار یادو پویلین لوٹ گئے تھے۔ اس کے بعد نتیش ریڈی اور رنکو سنگھ نے بنگلہ دیشی گیندبازوں پر اس طرح حملہ کیا کہ حالات لمحہ بھر میں بدل گئے۔ ریڈی نے 28 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی، جبکہ رنکو نے 27 گیندوں پر ہی نصف سنچری بنا ڈالی۔
Published: undefined
نتیش ریڈی نے کمال کی بلے بازی کرتے ہوئے 7 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔ انھوں نے 34 گیندوں میں 74 رنوں کی اننگ کھیلی۔ رنکو کے ساتھ اس کھلاڑی نے سنچری شراکت داری کی۔ رنکو سنگھ نے 29 گیندوں پر 53 رنوں کی اننگ کھیلی جس میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد واحد گیندباز تھے جنھوں نے 4 اوورس میں 16 رن دیتے ہوئے کفایتی گیندبازی کی اور 2 وکٹ بھی حاصل کیے۔
Published: undefined
جب بنگلہ دیش کی بلے بازی شروع ہوئی تو دباؤ میں پوری ٹیم بکھر سی گئی۔ ہندوستانی ٹیم کو پہلی کامیابی عرشدیپ سنگھ نے دلائی۔ انھوں نے ایمان کو بولڈ کر دیا۔ اس کے بعد واشنگٹن سندر نے کپتان نجم الحسن شانتو کو پویلین بھیج دیا۔ ورون چکرورتی نے کمال کی گیندبازی کی جنھوں نے 4 اوورس میں محض 19 رن دے کر 2 وکٹ لیے۔ ابھشیک شرمنا، مینک یادو اور ریان پراگ کو بھی 1-1 وکٹ ملے۔ نتیش ریڈی کے حصے میں 2 وکٹ آئے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے محمود اللہ (39 گیندوں پر 41 رن) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک میدان پر ٹک نہیں سکا۔ لٹن داس، شانتو، مہدی حسن کو شروعات تو ملی لیکن وہ اسے بڑی اننگ میں تبدیل نہیں کر سکے۔
Published: undefined
ہندوستان کے لیے ایک بڑی بات آج کے میچ میں یہ ہوئی کہ تین اہم ریکارڈ ان کے حصے میں درج کیے گئے۔ وہ ریکارڈ اس طرح ہیں:
ہندوستانی ٹیم نے بنگلہ دیش پر 86 رنوں سے جیت درج کی۔ یہ بنگلہ دیش کے خلاف اس کی سب سے بڑی ٹی-20 فتح ہے۔
ہندوستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف 7 گیندبازوں کا استعمال کیا اور سبھی نے کم از کم ایک وکٹ حاصل کیا، جو کہ ہندوستانی ٹیم کے لیے پہلی بار ہوا ہے۔
اس کیلنڈر سال میں ہندوستانی ٹیم کی فتح کا فیصد 95.23 ہے، جو کہ دنیا میں سب سے بہترین ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined