کرکٹ

ٹسٹ سیریز: کانوے نے ڈیبیو میچ میں بنائی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط

ڈیون کانوے نے ہنری نکولس کے ساتھ چوتھی وکٹ کی ناٹ آوٹ شراکت 289 گیندوں میں 132 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کو تین وکٹ پر 114 رنز کی نازک حالت سے باہر نکالا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

لندن: ڈیون کانوے (ناٹ آؤٹ 136) نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں شاندار سنچری اسکور کرکے نیوزی لینڈ کو بدھ کے روز انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن تین وکٹ پر 246 رنز کی مضبوط پوزیشن پر پہنچا دیا۔ کانوے اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے کا کارنامہ حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے 12 ویں بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے 240 گیندوں کا سامنا کیا اور 136 ناٹ آ وٹ کی اپنی شاندار سنچری میں 16 چوکے لگائے ہیں۔

Published: undefined

ڈیون کانوے نے ہنری نکولس کے ساتھ چوتھی وکٹ کی ناٹ آوٹ شراکت 289 گیندوں میں 132 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کو تین وکٹ پر 114 رنز کی نازک حالت سے باہر نکالا۔ سلامی بلے باز کانوے نے ٹام لاتھم کے ساتھ 58 رنز کی ٹھوس شروعات کی لیکن پھر لاتھم کو 80 کے اسکور پر کپتان کین ولیمسن کو 86 کے اسکور پر اور راس ٹیلر کو 114 کے اسکور پر گنوایا۔

Published: undefined

لاتھم نے 57 گیندوں پر 23 رنز، ولیمسن نے 33 گیندوں میں 13 رنز اور ٹیلر نے 38 گیندوں میں 14 رنز بنائے جبکہ نکولس نے 149 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے اولی رابنسن نے 50 رن پر دو وکٹ اور جیمز اینڈرسن نے 55 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined