کرکٹ

افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ گریٹر نوئیڈا میں ہوگا، 600 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے

افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا کے شہید وجے سنگھ پاٹھک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>گریٹر نوئیڈا اسٹیڈیم / آئی اے این ایس</p></div>

گریٹر نوئیڈا اسٹیڈیم / آئی اے این ایس

 

گریٹر نوئیڈا: افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا کے شہید وجے سنگھ پاٹھک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے لیے افغانستان کی ٹیم بدھ کو ہی ہندوستان پہنچ گئی ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ستمبر کو ہندوستان پہنچے گی۔ ان ٹیموں کے حفاظتی انتظامات کی ذمہ داری پولیس کمشنریٹ گوتم بدھ نگر کی ہے جس کے پیش نظر 600 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

Published: undefined

پولیس کمشنریٹ گوتم بدھ نگر سے موصولہ اطلاع کے مطابق اسٹیڈیم میں میچ سے قبل دونوں ٹیمیں 6 ستمبر سے 8 ستمبر تک پریکٹس کریں گی جس کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس میں ٹریفک، سڑک کے انتظامات، پارکنگ، داخلی گیٹ، وی آئی پی ٹور، تماشائی گیلری، پویلین اور گراؤنڈ ایریا وغیرہ میں مختلف افسران کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

Published: undefined

معلومات کے مطابق سامعین گیلری میں سیٹنگ زون میں وی آئی پی، وی وی آئی پی اور چھ جنرل سیکٹر بنائے گئے ہیں۔ کھلاڑیوں کی سیکورٹی، پریکٹس اور روٹ کے انتظامات، سیکورٹی اور ٹریفک کے لیے پولیس کے بھی خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ 600 کے قریب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔ سبھی کو فسادات پر قابو پانے کے آلات سے لیس کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس نظام میں چار اے سی پی، دو اے ڈی سی پی اور ایک ڈی سی پی کا تقرر کیا گیا ہے۔ پورے علاقے کو زونز اور سیکٹرز میں تقسیم کر کے سیکورٹی کے مضبوط نظام کو یقینی بنایا گیا ہے اور میچ پرامن اور کامیابی سے منعقد کیا جا سکتا ہے۔ ٹریفک انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کی جانب سے جلد ہی ٹریفک پلان اور ڈائیورژن پلان جاری کیا جائے گا۔ اسٹیڈیم کے ارد گرد تھری لیئر سکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ آس پاس نصب سی سی ٹی وی اور دیگر کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی رکھی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined