سڈنی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کورونا بحران کے وقت اپنی پہلی باہمی سیریز کھیلے گی اور ان کا پہلا مقابلہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی گراؤنڈ میں جمعہ کے روز ہوگا۔ ہندوستان نے 19-2018 میں آسٹریلیائی سرزمین پر تین ون ڈے میچوں کی سیریز دو۔ایک سے جیتی تھی، لیکن اس بار حالات بالکل مختلف ہیں اور آسٹریلیائی ٹیم آخری بار کے مقابلے میں زیادہ مضبوط نظر آرہی ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے جس میں ہر میچ جیتنے پر پوائنٹ ملیں گے۔ اس سپر لیگ کے تحت یہ ہندوستان کی پہلی ون ڈے سیریز ہے۔ ہندوستان کو 2023 میں 50 اووروں کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے۔ ورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ اس لیگ کی بنیاد پرہوگا۔
Published: undefined
ہندوستانی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی اس مہینے 10 نومبر کو متحدہ عرب امارات میں ختم ہوئی آئی پی ایل کا حصہ تھے اور ٹیم کے تمام کھلاڑی براہ راست دبئی سے سڈنی پہنچے تھے۔ یہاں ٹیم 14 دن کے کوارنٹائن میں رہنے کے بعد کورونا دور میں اپنے پہلے بین الاقوامی میچ کے لئے تیار ہوچکی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیائی ٹیم نے آئی پی ایل سے قبل انگلینڈ میں تین ۔تین ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔
Published: undefined
آسٹریلیا کے سپر لیگ میں تین میچوں میں 20 پوائنٹس ہیں جب کہ ہندوستان نے اپنا کھاتہ کھولنا ہے۔ وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا کے لئے ون ڈے سیریز کے لئے صحیح تال میل کا انتخاب کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ محدود اوورز کے نائب کپتان روہت شرما کو ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے آرام دیا گیا ہے۔ ان کی عدم موجودگی میں شیکھر دھون کے ساتھی کی حیثیت سے لوکیش راہل اوپننگ میں اترسکتے ہیں۔ راہل نے آئی پی ایل 13 میں کنگز الیون پنجاب کی طرف سے کھیلتے ہوئے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے تھے۔
Published: undefined
راہل رواں سال کے شروع میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی ون ڈے سیریز میں مڈل آرڈر میں اترے تھے اور پانچویں نمبر پر بلے بازی کی تھی لیکن روہت کے باہر ہونے کی وجہ سے انہیں اوپننگ میں موقع دیا جاسکتا ہے جس سے ہندوستان سیریز کے پہلے میچ میں اچھی شروعات کرے۔ خود راہل نے کہا ہے کہ وہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کسی بھی نمبر پر کھیلنے کو تیار ہیں۔
Published: undefined
ٹیم میں افتتاحی دعویدار کے طور پر مینک اگروال اور سنجو سیمسن بھی شامل ہیں جنہوں نے آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ راہل اور سیمسن دونوں وکٹ کیپر ہیں لیکن وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم کی پہلی پسند راہل ہیں۔ کپتان وراٹ تیسرے نمبر پر کھیلنے اتریں گے۔ وراٹ اس سیریز میں 12000 رنز مکمل کرنے کاریکارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کے اکاؤنٹ میں 248 میچوں میں 11867 رنز ہیں۔ روہت کے باہر ہونے سے محدود اوور میں وراٹ کی ذمہ داری زیادہ بڑھ جائے گی۔
Published: undefined
اپنی کپتانی میں دہلی کیپٹلس کو آئی پی ایل کے فائنل تک لے جانے والے شریس ایر چوتھے نمبر پر رہیں گے۔ منیش پانڈے اور شبھمان گل میں سے کوئی بلے باز پانچویں نمبر پر کھیلے گا۔ ہاردک پانڈیا چھٹے نمبر پر جبکہ نئے فنیشر لیفٹ آرم اسپن آل راونڈر رویندر جڈیجہ ساتویں نمبر پر رہیں گے۔ اسپنر کی جگہ کے لئے لیگ اسپنر یجیندر چہل کو کلدیپ یادو پر ترجیح ملے گی ۔ تیزگیند بازی کا ذمہ جسپریت بمرا، محمد شامی اور نودیپ سینی پر رہے گا۔ آخری الیون میں جگہ بنانے کے لئے سینی کو شاردل ٹھاکر سے چیلنج مل سکتا ہے۔
Published: undefined
دوسری طرف آسٹریلیائی ٹیم گزشتہ بار کے مقابلے میں اس بار مضبوط نظر آ رہی ہے۔ جارح اوپنر ڈیوڈ وارنر اور تجربہ کار بلے باز اسٹیون اسمتھ ٹیم کی بلے بازی کو مضبوطی فراہم کریں گے۔ وارنر اور اسمتھ کے ساتھ کپتان آرون فنچ، تیزگیند باز پیٹ کمنز، جوز ہیزل ووڈ، گلین میکسویل، مارکس اسٹونیس اور لیگ اسپنر ایڈم جمپا نے آئی پی ایل میں کھیلا اور یہ تمام کھلاڑی اچھے فارم میں نظر آرہے ہیں۔ آسٹریلیائی تیز گیند باز پیٹ کمنس، مشل اسٹارک، اینڈریو ٹائی اور جوش ہیزل ووڈ ہندوستانی بلے بازوں کا سخت امتحان لینے کے لئے تیار ہیں۔ اسپن کے شعبے میں، بائیں ہاتھ کے اسپنر اشٹن ایگر اور لیگ اسپنر ایڈم جمپا کے مابین مقابلہ ہوگا۔
Published: undefined
آل راؤنڈر کے کردار کے لئے گلین میکسویل اور مارکس اسٹونیس اپنے دعوی پیش کریں گے۔ اسٹونیس آئی پی ایل میں کھیلے تھے اور بہت کامیاب رہی تھے جبکہ انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں سنچری بنانے والے میکس ویل نے آئی پی ایل میں کافی جدوجہد کی تھی۔ بلےبازی کا ذمہ کپتان فنچ، وارنر اور اسمتھ کے ساتھ سلامی بلے باز مارنس لابوشین پر رہے گا۔ لابوشین تاہم انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں میں کوئی بڑا اسکور نہیں بنا سکے تھے لیکن ان کے نام 10 ون ڈے میچوں میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں درج ہیں۔
Published: undefined
اس سیریز کے ساتھ ہی ہندوستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے تاریخ میں 40 سال مکمل ہو رہے ہیں اور 2023 ورلڈ کپ کے پیش نظر دونوں ٹیمیں سیریز میں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس جمع کرنے پر نگاہ رکھیں گی۔ سیریز کا دوسرا میچ 29 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا میچ 2 دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز