اوول: نیوزی لینڈ میں کھیلے جا رہے خواتین ورلڈ کپ میں ہندوستان نے شاندار آغاز کیا ہے۔ اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں ٹیم انڈیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دی۔ ٹیم انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 244 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم محض 137 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی۔
ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے تمام میچوں میں ٹیم انڈیا کو کبھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
ہندوستان کے لئے سینئر پلیئر جھولن گوسوامی نے دو وکٹ حاصل کئے، جبکہ ٹیم انڈیا کی اسٹار راجیشوری گائیکواڑ نے 10 اوور میں 31 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے۔
اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سکور 30 رہا۔ پاکستانی اوپنر سدرہ امین نے 30 رنز بنائے جبکہ ڈیانا بیگ نے 24 رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے تمام گیند بازوں نے وکٹیں حاصل کیں۔ جھولن گوسوامی نے دو، میگھنا سنگھ نے ایک، راجیشوری گائیکواڑ نے 4، دیپتی شرما نے ایک، سنیہ رانا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
قبل ازیں، پوجا وستراکر اور اسنیہ رانا کے درمیان 122 رنز کی شراکت اور اسمرتی مندھانا کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے پاکستان کے خلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔
ہندوستان ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کو پہلا جھٹکا اس وقت لگا جب اوپنر شیفالی ورما بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئیں۔ شیفالی کے اسٹمپ ڈائنا بیگ کی درست گیند سے اکھڑ گئے۔ اسمرتی مندھانا (52) اور دیپتی شرما نے پھر 10 اوورز تک جدوجہد کرنے کے بعد اننگز کو بحال کیا۔ اس دوران ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے 92 رنز جوڑے۔
Published: undefined
اس کے بعد نشرا سندھو نے دیپتی کو 40 رنز پر آؤٹ کرکے اہم کامیابی حاصل کی۔ جلد ہی انعم امین نے مندھانا کو 52 رنز پر آؤٹ کیا۔ اسٹار کھلاڑی متھالی راج اور ہرمن پریت کور بھی دو سیٹ بلے بازوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد سستے میں پویلین لوٹ گئیں۔
ایک موقع پر ہندوستان کا اسکور 6 وکٹوں پر 114 رنز تھا۔ پھر بیٹنگ کے لیے آنے والی وستراکر نے 67 رنز بنائے اور رانا 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ دونوں کے درمیان 122 رنز کی شراکت ہوئی۔
Published: undefined
اس دوران دونوں نے 33.1 اوورز تک بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی محنت کو خاک میں ملایا، ان دونوں نے 12 چوکے لگائے اور وکٹوں کے درمیان شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فاطمہ ثنا نے آخری اوور میں وستراکر کو آؤٹ کر دیا لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ دونوں کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 122 رنز کی شراکت نے کھیل کا رنگ ہی بدل دیا۔ اگر پاکستان کو ہندوستان پر فتح حاصل کرنی ہے تو اسے اب اپنا سب سے زیادہ اسکور بنانا ہو گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز