کرکٹ

’ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی‘، بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ کا اعلان

ہندوستانی ٹیم آئندہ سال ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی، اس سلسلے میں بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ نے منگل کے روز تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ ٹورنامنٹ نیوٹرل جگہ پر ہونی چاہیے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

آئندہ سال ایشیا کپ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہونا طے ہے، لیکن ہندوستانی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرنا چاہتی۔ بی سی سی آئی نے ایشیا کپ پاکستان کی جگہ کسی دوسرے مقام پر کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ نے منگل کے روز بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد واضح الفاظ میں بورڈ کا نظریہ لوگوں کے سامنے رکھا۔

Published: undefined

دراصل 2023 سیزن کا ایشیا کپ آئی سی سی کے مستقبل کے پروگرام کے مطابق پاکستان کو الاٹ کیا گیا ہے۔ حالانکہ بی سی سی آئی اپنی اے جی ایم کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا کہ وہ ٹورنامنٹ کے لیے اپنے پڑوسی ملک کا سفر نہیں کرے گا اور مطالبہ کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کو دوسری جگہ پر لے جایا جائے۔

Published: undefined

کرک بز نے جئے شاہ کے حوالے سے کہا ہے کہ ’’ہم ایشیا کپ کے لیے دوسری جگہ کا مطالبہ کریں گے، کیونکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پاکستان کا سفر نہیں کریں گے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے طے کیا ہے کہ ہم دوسری جگہ پر کھیلیں گے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ایشیا کپ کا سیزن 2022 بھی الاٹ ملک یعنی سری لنکا کی جگہ دوسری جگہ پر کھیلا گیا تھا۔ وجہ یہ تھی کہ میزبان ملک سری لنکا معاشی اور سیاسی بحران کا شکار تھا۔ ٹورنامنٹ کو یو اے ای میں منعقد کیا گیا تھا جہاں فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر سری لنکا چمپئن بنا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined