کرکٹ

پاکستان نہیں جائے گی ٹیم انڈیا! ان دو مقامات پر ہو سکتے ہیں چیمپئنز ٹرافی کے میچ

ٹیم انڈیا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے میچ دبئی یا سری لنکا میں ہو سکتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان میں ہونا ہے لیکن اس ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم انڈیا کے پاکستان جانے کا امکان نہیں ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اس حوالے سے آئی سی سی سے بات کرے گا۔ اس بار چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہائبرڈ ماڈل کے تحت کیا جا سکتا ہے۔ ٹیم انڈیا کے میچ دبئی یا سری لنکا میں ہو سکتے ہیں۔ اس سے قبل ایشیا کپ میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔

Published: undefined

اے بی پی نیوز نے ایک ذرائع نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ ٹیم انڈیا کا کوئی بھی کھلاڑی پاکستان جانے کو تیار نہیں ہے۔ تاہم مزید بات چیت جاری تھی۔ ہندوستان تو پاکستان جانے کو تیار نہیں لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے یہاں آئی تھی۔ اس وجہ سے ابھی مزید بات چیت ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

پاکستان نے حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی کا ڈرافٹ آئی سی سی کو جمع کرایا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی مکمل شیڈول تیار کر لیا تھا۔ انہوں نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ لاہور میں کرانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ یہ میچ یکم مارچ کو کھیلا جانا تھا۔ لیکن ٹیم انڈیا کے پاکستان نہ جانے کی صورت میں شیڈول میں تبدیلی کرنی ہوگی۔ سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے ٹیم انڈیا کے تمام میچ صرف لاہور میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Published: undefined

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کروڑوں روپے خرچ کر کے گراؤنڈ کی مرمت کا منصوبہ بنایا ہے۔ پی سی بی نے بھی اس کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ ٹیم انڈیا اور پاکستان گروپ اے میں ہیں۔ اس کے ساتھ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش بھی اس گروپ میں شامل ہیں۔ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان کو رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined