کرکٹ

مشکل میں ٹیم انڈیا! روہت، پنت، شبھمن، پرتھوی، سینی گئے آئسولیشن میں

کرکٹ آسٹریلیا نے کورونا کے خطرے کو کم کرنے کے لئے سخت پروٹوکول نافذ کیا ہے۔ اس کے مطابق کھلاڑی عوامی جگہ پر جاسکتے ہیں، ریستوراں میں ڈنر کر سکتے ہیں لیکن انہیں کھلی جگہ پر بیٹھنا ہوگا۔

انڈور ریستوراں میں عشائیہ کرتے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی روہت، پنت، شبھمن، پرتھوی اور سینی، تصویر آئی اے این ایس
انڈور ریستوراں میں عشائیہ کرتے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی روہت، پنت، شبھمن، پرتھوی اور سینی، تصویر آئی اے این ایس 

ملبورن: ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی روہت شرما، رشبھ پنت، شبھمن گل، پرتھوی شا اور نویدیپ سینی نے نئے سال کے موقع پر باہر کا کھانا کھایا جس کی وجہ سے انہیں احتیاطا آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ سڈنی میں 7 جنوری سے ہونا ہے۔ ایک مداح نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا جس میں یہ کھلاڑی نئے سال کے موقع پر انڈور ریستوراں میں عشائیہ کر رہے تھے۔ مداح نے بتایا کہ اس نے ان کھلاڑیوں کے بل ادا کر دیئے ہیں جس کے بعد پنت نے انھیں گلے لگا لیا تھا۔

Published: undefined

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیائی بورڈ اور بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اس معاملے کی تحقیقات کرے گا اور دیکھے گا کہ آیا ان کھلاڑیوں نے بائیولوجیکل تحفظ پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "آسٹریلیا اور ہندوستانی میڈیکل ٹیم کے مشورے پر ان کھلاڑیوں کو احتیاطا آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی ٹیم کے دیگر اراکین سے الگ رہیں گے اور سفر اور ٹریننگ بھی الگ کریں گے۔

Published: undefined

کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹروں کے تحفظ اور کورونا کے خطرے کو کم کرنے کے لئے سخت پروٹوکول کا نفاذ کیا ہے۔ اس کے مطابق کھلاڑی عوامی جگہ پر جاسکتے ہیں اور ریستوراں میں ڈنر کرسکتے ہیں لیکن اس کے لئے انہیں کھلی جگہ پر بیٹھنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined