ہندوستانی کرکٹ شیدائیوں کو کافی دنوں سے انتظار تھا کہ وراٹ کوہلی کے بعد ٹیم کا نیا کپتان کس کو بنایا جائے گا۔ اب اس تعلق سے واضح کر دیا گیا ہے کہ روہت شرما ہی ٹیسٹ ٹیم کے بھی کپتان ہوں گے۔ ہندوستان-سری لنکا کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ سیریز کے لیے روہت شرما کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ گویا کہ اب وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ٹی-20 اور ٹیسٹ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان بھی ہو گیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم سے سینئر کھلاڑی چیتیشور پجارا اور اجنکیا رہانے کی چھوٹی ہو گئی ہے۔
Published: undefined
چیف سلیکٹر چیتن شرما نے پریس کانفرنس کر اس کی جانکاری دی۔ سری لنکا کے خلاف ہونے والی ٹی-20 سیریز کے لیے وراٹ کوہلی، رشبھ پنت اور شاردل ٹھاکر کو آرام دیا گیا ہے۔ شاردل ٹھاکر کو ٹیسٹ ٹیم سے بھی آرام دیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے:
Published: undefined
ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم: روہت شرما (کپتان)، مینک اگروال، پرینک پنچال، وراٹ کوہلی، شریئس ایر، ہنوما وِہاری، شبھمن گل، رشبھ پنت، کے ایس بھرت، روی چندرن اشون (فٹ نس پر منحصر)، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، محمد شامی، محمد سراج، امیش یادو، سوربھ کمار۔
Published: undefined
ٹی-20 سیریز کے لیے ٹیم: روہت شرما (کپتان)، ریتوراج گائیکواڈ، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو، شریئس ایر، ونکٹیش ایر، دیپک ہڈا، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، محمد سراج، ہرشل پٹیل، سنجو سیمسن، رویندر جڈیجہ، یجویندر چہل، روی بشنوئی، کلدیپ یادو، اویس خان۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز