کرکٹ

ہندوستانی ٹیم نے سنچرین میں رقم کی تاریخ، جنوبی افریقہ کو 113 رنوں سے شکست

تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں جمعرات کو ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 113 رنوں سے شکست دے دی، اسی کے ساتھ ہندوستان نے سیریز میں 0-1 سے سبقت بنا لی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سنچرین کے سپراسپورٹ پارک میں ہندوستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ جمعرات کو پہلے ٹیسٹ کے پانچویں دن ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 113 رنوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیریز میں 0-1 سے سبقت بنا لی ہے۔ 305 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری جنوبی افریقہ کی ٹیم پانچویں دن 191 رنوں پر سمٹ گئی۔ ٹیم کی طرف سے کپتان ڈین ایلگر (77) نے دوسری اننگ میں سب سے زیادہ رن بنائے۔

Published: undefined

ہندوستان کی طرف سے تیز گیندباز جسپریت بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ محمد شامی اور بمراہ نے دوسری اننگ میں سب سے زیادہ 3-3 وکٹ اپنے نام کیے۔ پانچویں دن کے پہلے سیشن میں جنوبی افریقہ نے 94 رن پر 4 وکٹ سے آگے کھیلتے ہوئے جلد ہی لنچ تک 7/187 ہو گئی۔ اس میں کپتان ڈین ایلگر (77)، ڈیکاک (21) اور مولڈر (1) رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس دوران بمراہ، سراج اور شامی نے ایک ایک وکٹ لیے۔

Published: undefined

اس کے بعد دوسرے سیشن میں آتے ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم 191 پر آؤٹ ہو گئی۔ اس سیشن کے پہلے اوور میں ہی شامی نے جینسن (13) کو آؤٹ کر دیا، اور پھر اشون نے اگے ہی اوور میں کگیسو رباڈا (صفر) اور لنگی اینگیڈی (صفر) کو آؤٹ کر سنچرین ٹیسٹ میں جیت کا پرچم لہرا دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined