کرکٹ

ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو پانچ صفر سے کیا کلین سوئپ

ہندوستان کی ٹی-20 کرکٹ تاریخ میں یہ پہلی پانچ میچوں کی سیریز تھی اور اس نے پہلی ہی پانچ میچوں کی سیریز پانچ صفر سے جیت لی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ماؤنٹ مونگانئی: تیز گیند باز جسپریت بمرہ (12 رن دے کر تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو اتوار کو پانچویں اور آخری ٹی-20 مقابلے میں سات رن سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز پانچ صفر سے جیت کر کلین سوئپ کر دیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستان کی ٹی-20 کرکٹ تاریخ میں یہ پہلی پانچ میچوں کی سیریز تھی اور اس نے پہلی ہی پانچ میچوں کی سیریز پانچ صفر سے جیت لی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے گزشتہ برس آئی سی سی عالمی کپ کے سیمی فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ملی شکست کا بدلا بھی لے لیا۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے روہت شرما کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت 20 اوور میں 163 رن بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی اننگز 20 اوور میں 9 وکٹ پر 156 رن ہی بناسکی۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نے اپنے 100 ویں بین الاقوامی ٹی-20 مقابلے میں شاندار کارکردگی کرتے ہوئے 47 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 رن بنائے اور وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ نے 30 گیندوں میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگا کر شاندار 50 رن بنائے اور اپنی ٹیم کو جیت دلانے کی بھر پور کوش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔

Published: undefined

ہندوستان کی جانب سے بمراہ نے چار اوور میں 12 رن دے کر تین وکٹ، نودیپ سینی نے چار اوور میں 23 رن اور شردل کپور نے چار اوور میں 38 رن دے کر دو دو وکٹ لیے۔ واشنگٹن سندر کو تین اورر میں 20 رن دے کر ایک وکٹ ملا۔

Published: undefined

اس سے پہلے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے کپتان روہت شرما کے 41 گیندوں میں تین چوکے اور تین چھکے کی مدد سے 60 رن (ریٹائر) اور لوکیش راہل کے 33 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کے سہارے 45 رن کی مدد سے 20 اوور میں تین وکٹ پر 163 رنز بنائے۔ روہت اگرچہ 60 رن کے اسکور پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے اور دوبارہ بلے بازی کرنے نہیں اتر سکے۔

Published: undefined

ہندوستانی سلامی جوڑی اگرچہ اس مقابلے میں حیرت انگیز کارکردگی نہیں دکھا سکی اور سنجو سیمسن محض دو رن کے اسکور پرا سکاٹ كگیلجن کی گیند پر مچل سیٹنر کو کیچ تھما بیٹھے۔ پہلا وکٹ گرنے کے بعد روہت اور راہل نے ہندوستانی اننگز کو سنبھالا اور دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لئے 88 رنز کی بڑی شراکت ہوئی۔ روہت نے اس دوران اپنے ٹی -20 کیریئر کی 21 ویں نصف سنچری لگائی۔ روہت نے اپنی اننگز میں 31 رن بنانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کیریئر میں 14000 رن پورے کر لئے۔ روہت ایسا کرنے والے دنیا کے 43 ویں اور ہندوستان کے آٹھویں بلے باز بن گئے۔

Published: undefined

ہندوستانی اننگز میں روہت اور راہل کے علاوہ شوم دوبے نے پانچ رنز بنائے جبکہ شریس ایئر نے 31 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکے کے سہارے ناٹ آؤٹ 33 اور منیش پانڈے نے محض چار گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 11 رنز کا اہم کردار ادا کیا۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ کی جانب سے كگیلجن نے چار اوور میں 25 رن دے کر دو وکٹ اور همش بینیٹ نے چار اوور میں 21 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس کے تین وکٹ محض 17 رن کے اسکور پر گر گئے۔ ٹیم کے اوپنر مارٹن گپٹل کو بمراه نے اپنے پہلے ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا دے دیا۔ اس کے بعد کولن منرو کو واشنگٹن سندر نے بولڈ کر پویلین بھیجا۔ کیوی ٹیم جب تک ان جھٹکوں سے نکل پاتی تب تک سنجو سیمسن نے ٹام بروس کو رن آؤٹ کر دیا۔ بروس بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔

Published: undefined

ابتدائی جھٹکوں کے بعد تجربہ کار ٹیلر اور وکٹ کیپر بلے باز سیفرٹ نے نیوزی لینڈ کی اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کی اننگز کو آگے بڑھایا۔ ٹیلر اور سیفرٹ کے درمیان چوتھے وکٹ کے لئے 99 رنز کی بڑی شراکت ہوئی۔ سیفرٹ اور ٹیلر نے شوم دوبے کے اوور میں تابڑ توڑ بلے بازی کی ان کے ایک اوور سے 34 رن حاصل کیے۔

Published: undefined

دونوں بلے بازوں کی بہترین اننگز نے نیوزی لینڈ کو فتح کی جانب گامزن کر دیا تھا کہ تبھی سینی نے سیمسن کے ہاتھوں کیچ کراکر سیفرٹ کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ سیفرٹ کے آؤٹ ہوتے ہی نیوزی لینڈ کی اننگز ایک بار پھر لڑکھڑا گئی۔ ایک طرف جہاں میزبان ٹیم کے وکٹ گر رہے تھے وہیں دوسرے سرے سے ٹیلر ٹیم کو جیت دلانے کے لئے سخت محنت کرتے رہے۔ اگرچہ سینی نے وکٹ کے پیچھے راہل کے ہاتھوں کیچ کراکر ٹیلر کی اننگز کا خاتمہ کر دیا اور میچ ہندوستان کی جھولی میں ڈال دیا۔ نیوزی لینڈ کی اننگز میں منرو نے 15، مچل سیٹنر نے چھ، گپٹل نے دو اور مشیل نے دو رنز بنائے جبکہ ایش سوڈھی 10 گیندوں میں دو چھکے کی مدد سے 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined