کرکٹ

ٹی-20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کا فتح کے ساتھ سپر-8 مرحلہ میں داخلہ، نیوزی لینڈ کو 13 رن سے شکست

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا 26 واں میچ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹرینیڈاڈ میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز 13 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

ٹروبا: ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا 26 واں میچ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹرینیڈاڈ میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز 13 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 136 رنز ہی بنا سکی۔ اس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے 'سپر 8' کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں یہ ان کی مسلسل تیسری جیت تھی۔

Published: undefined

ویسٹ انڈیز کے 149 رن کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والی نیوزی لینڈ کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا اور تیسرے ہی اوور میں ڈیون کونوے (5) کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ جوزف نے چھٹے اوور میں فن ایلن (26) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو دوسری کامیابی دلائی۔ کپتان کین ولیمسن (1) اور راچن رویندرا (10) کو گڈاکیش موتی نے آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ 11ویں اوور میں موتی نے ڈیرل مچل (12) کو بولڈ کرکے نیوزی لینڈ کو پانچواں دھچکا دیا۔

Published: undefined

وہیں، جمی نیشم 10 اور ٹرینٹ بولٹ 7 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس نے 33 گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکے لگا کر سب سے زیادہ رن (40) بنائے۔ مچل سینٹنر 21 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر صرف 136 رن بنا سکی اور 13 رن سے میچ ہار گئی۔ اس شکست کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کا ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ ہے۔ ویسٹ انڈیز کے ردرفورڈ کو ان کی عمدہ بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ سے نوازا گیا۔

Published: undefined

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 19 رن کے عوض چار وکٹ حاصل کئے۔ گڈاکیش موتی نے 25 کے عوض تین وکٹ حاصل کئے۔ عقیل حسین اور آندرے رسل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے ہی اوور میں جانسن چارلس (0) کا وکٹ گنوانے اور پھر 30 کے اسکور پر اپنے پانچوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد مشکل میں پڑ گئی۔ نکولس پورن 17، روسٹن چیس صفر، کپتان روومین پاول ایک اور برینڈن کنگ 9 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

Published: undefined

ایسے وقت میں شیرفین ردرفورڈ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 39 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 68 رن بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں دو چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ عقیل حسین 15، آندرے رسل 14 اور روماریو شیفرڈ 13 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اووروں میں نو وکٹوں پر 149 رن بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے تین وکٹ حاصل کئے۔ ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ جمی نیشم اور مچل سینٹنر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined