آسٹریلیا کے دیگر میدانوں کے مقابلے میں ایڈیلیڈ اوول میدان کچھ الگ ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جمعرات کو کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل کے لیے کون سی استعمال کی گئی پچ کا انتخاب کیا جائے گا، اس پر تذبذب برقرار ہے۔ یہاں اسکوائر کی باؤنڈری تقریباً 67-57 میٹر، جب کہ سیدھی باؤنڈری 88-79 میٹر کے درمیان ہے۔ اس حالت میں ہندوستان کی انگلینڈ پر تھوڑی سبقت ہے، جس نے گزشتہ ہفتہ یہیں پر ڈی ایل ایس نظام کے ذریعہ بنگلہ دیش پر اپنی پانچ رن کی دلچسپ جیت درج کی تھی۔ دوسری طرف انگلینڈ اس مقابلے میں پہلی بار ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گا۔
Published: undefined
ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ سیمی فائنل سے پہلے باؤنڈری میں بدلاؤ کے لیے ایڈیلیڈ اوول میں بلے بازوں کے ساتھ ساتھ گیندبازوں کے لیے ذہنیت میں تبدیلی کی ضرورت ہے، جب کہ پہلے یہاں کھیلنے کے فائدے پر بھروسہ کرنے سے انھیں جمعرات کو مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ اس ٹورنامنٹ میں ہمارے سامنے پیش چیلنجز میں سے ایک ہے۔ عام طور پر جب آپ کھیلتے ہیں تو یہ بہت اہم ہوتا ہے۔ مثلاً گزشتہ سال دوبئی میں میدان کا نقشہ یعنی باؤنڈری بہت زیادہ نہیں بدلا تھا۔‘‘
Published: undefined
سلامی بلے باز اور کپتان روہت شرما آگے کہتے ہیں کہ ’’لیکن جب ہم یہاں آسٹریلیا میں کھیلتے ہیں تو یقینی طور سے کچھ میدانوں میں لمبی باؤنڈریز ہوتی ہیں، کچھ میدانوں کے کناروں پر باؤنڈریز چھوٹی ہوتی ہیں۔ اس لیے آپ کو جتنی جلدی ہو سکے اس میں ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔‘‘ ایڈیلیڈ ایک بڑے اسکور والا میدان ہے، اور اس وجہ سے روہت نے اعتراف کیا کہ چھوٹی باؤنڈریز ہندوستانی تھنک ٹینک کے درمیان بحث کا مرکز رہی ہیں۔
Published: undefined
روہت شرما یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’ایڈیلیڈ ایک ایسا میدان ہے جہاں پھر سے آپ کو واپس جانا ہوگا اور سمجھنا ہوگا کہ آپ یہاں کس طرح کی پالیسی کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ آخری میچ ہم نے ملبورن میں کھیلا تھا جو پوری طرح سے مختلف تھا۔ اب ایڈیلیڈ، جہاں سائیڈ باؤنڈری تھوڑی چھوٹی ہوگی۔‘‘ روہت نے کہا کہ ’’باؤنسروں اور بلے بازوں کو بھی اس کے ساتھ تال میل بٹھانے کی ضرورت ہے، لیکن جب ہم ایڈیلیڈ آئے تو یہ پوری طرح سے الگ منظرنامہ تھا، اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہاں ایک میچ کھیلنے کے بعد ہمیں کب کیا کرنے کی ضرورت ہے، سمجھ میں آ گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined