کرکٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کا سہرا گیند بازوں کے سر... مورگن

مورگن نے میچ کے بعد کہا کہ ہمارے کھلاڑی آج بہت ہی ڈسپلین میں تھے اور ہم نے موقع کا فائدہ اٹھایا۔ مجھے لگتا ہے کہ معین علی نے صورت حال کو بخوبی سمجھا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

دبئی: انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ مقابلہ بآسانی چھ وکٹ سے جیتنے کے بعد کہا کہ اس طرح سے اپنی مہم شروع کرنا کافی خوشگوار تجربہ ہے اس کامیابی کا سہرا ہماری گیند بازی اکائی کے سر جاتا ہے۔ مورگن نے میچ کے بعد کہا کہ ہمارے کھلاڑی آج بہت ہی ڈسپلین میں تھے اور ہم نے موقع کا فائدہ اٹھایا۔ مجھے لگتا ہے کہ معین علی نے صورت حال کو بخوبی سمجھا۔

Published: undefined

انہوں نے آئی پی ایل میں ملی کامیابی کا بھی فائدہ اٹھایا۔ میں ملس کی کارکردگی سے بھی کافی خوش ہوں۔ ہم این آر آر کے بارے میں سوچ رہے تھے جس کے سبب ہم نے ملان کو بلے بازی کے لیے نہیں اتارا۔ ہم چاہتے تھے کہ ہمارے بلے باز تیزی سے رن بنائیں لیکن پچ تھوڑی دشوار کن تھی۔

Published: undefined

اپنی گیند بازی سے پلیئر آف دی میچ اسپنر معین علی نے کہا کہ لوئیس کا کیچ جس طریقے سے میں نے پکڑا اس نے مجھے کافی حوصلہ دیا۔ ویسٹ انڈیز کے بہت سارے بائیں ہاتھ کے کھلاڑی ہیں، اس لیے مجھے پتہ تھا کہ میں جلدی گیند بازی کروں گا۔ سی ایس کے کے لیے کھیلنا میرے لیے بہت ہی اہم تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined