آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ میں پاکستان نے ہندوستان کو 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔ اسے لے کر پاکستان کے تجربہ کار بلے باز شعیب ملک نے منگل کو کہا کہ وراٹ کوہلی کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کو ہرانے کے بعد ہمیں ٹورنامنٹ میں رفتار ملی۔ پاکستان نے 24 اکتوبر کو اپنے شروعاتی سپر-12 میچ میں ہندوستان کو 10 وکٹ سے ہرا دیا تھا۔ اس زوردار جیت کے بعد بابر اعظم کی قیادت والی ٹیم نے جو رفتار حاصل کی، اسے جاری رکھتے ہوئے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی۔ اب منگل کو پاکستان نامیبیا کو شکست دے کر 2 مزید پوائنٹ حاصل کرنے پر توجہ دے گا اور سیمی فائنل میں اپنی جگہ پختہ کرے گا۔
Published: undefined
سپر-12 میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار نبھانے والے ملک نے کہا کہ ’’جب آپ اپنا ٹورنامنٹ شروع کرتے ہیں اور ایک بڑی ٹیم کے خلاف جیتتے ہیں تو ڈریسنگ روم کا پورا ماحول بدل جاتا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان کے خلاف جیت درج کر ہمیں وہ رفتار ملی ہے۔ ہم اسے برقرار رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز