میلبورن: انگلینڈ کے تیز گیند باز اور آل راؤنڈر سیم کرین نے اتوار کو آئی سی سی ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022 کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا۔ ٹی۔20 ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ کی ٹیم کے اہم کھلاڑی سیم کرین نے ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے میں سب سے زیادہ 13 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف خطابی مقابلے میں 12 رنز دے کر تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔ سیم کرین نے ٹورنامنٹ میں اپنی 13 وکٹیں 11.38 کی اوسط سے حاصل کیں، جبکہ بلے باز ان کے خلاف صرف 6.52 کے رن ریٹ سے اسکور کر سکے۔
Published: undefined
سیم کرین، جو چوٹ کی وجہ سے 2021 کے ٹی۔20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے تھے، نے اس سال کے ایونٹ میں انگلینڈ کے لیے ڈیتھ اوورز میں اہم کردار ادا کیا۔ انگلش باؤلر نے پاور پلے اور ڈیتھ اوورز جیسے اہم مواقع پر شاندار گیندبازی کرتے ہوئے اپنی صلاحیت کا بخوبی استعمال کیا۔ سیم نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا، ’’جس طرح میں بولنگ کرتا ہوں، میں اپنی دھیمی گیندوں سے وکٹ کو نشانہ بناتا ہوں اور بلے بازوں کو اندازہ لگانے دیتا ہوں۔ عالمی چیمپئن بننا کتنا شاندار ہے۔"
Published: undefined
سیم کو یہ ایوارڈ ماہرین کے پینل اور آن لائن ووٹنگ کی بنیاد پر دیا گیا۔ سیم کے ہم وطن جوس بٹلر اور ایلکس ہیلز کے علاوہ شاہین آفریدی، شاداب خان، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادیو، سکندر رضا اور ونندو ہسرنگا کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز