ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 11 گیندیں باقی رہتے اتوار کے روز آٹھ وکٹ سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے گروپ دو سے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، جبکہ نیوزی لینڈ کی اس جیت کے ساتھ ہندوستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔ ہندوستان پیر کے روز نامیبیا سے اپنا آخری عالمی کپ مقابلہ کھیلے گا لیکن اب اس کی ساری امیدیں ختم ہوچکی ہیں۔
Published: undefined
نجیب اللہ زدران کی 48 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 73 رن کی شاندار اننگز کے باوجود، افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف گروپ 2 کے مقابلے میں 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر صرف 124 رنز ہی بنا سکا۔ نیوزی لینڈ نے 18.1 اوور میں دو وکٹ پر 125 رنز بنا کر یک طرفہ جیت حاصل کر لی۔
Published: undefined
زادران کے علاوہ کوئی اور افغان بلے باز پچ پر ٹھہر نہ سکا۔ گلبدین نائب نے 18 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 15 رن اور کپتان محمد نبی نے 20 گیندوں میں بغیر کسی باؤنڈری کے 14 رن بنائے۔ افغانستان کی ٹیم صرف 19 رن پر اپنی تین وکٹیں گنوانے کے بعد میچ میں واپس نہ آ سکی۔
Published: undefined
زادران نے نائب کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 37 اور نبی کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 59 رن جوڑے۔ نبی کی وکٹ 18ویں اوور کی آخری گیند پر گری۔ افغانستان نے چھ رن کے وقفے میں تین وکٹیں گنوا دیں، جس سے اس کی ایک اچھے اسکور پر جانے کی امید ٹوٹ گئی۔ راشد خان اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بائیں ہاتھ کے تیزگیندباز ٹرینٹ بولٹ نے 17 رن پر تین وکٹ اور ٹم ساؤتھی نے 24 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز