ہندوستانی کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے ہفتہ کے روز پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو ان کے ذریعہ کیے گئے ایک ٹوئٹ پر تلخ تبصرہ کیا ہے۔ دراصل شہباز شریف نے آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ سے 10 وکٹ سے ہارنے والی ہندوستانی ٹیم کا مذاق اڑایا تھا۔ شہباز شریف نے جمعرات کو ٹوئٹر پر انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں ہندوستان کی یکطرفہ شکست اور گزشتہ سال کے ٹی-20 عالمی کپ کے سپر-12 مرحلہ میں پاکستان سے 10 وکٹ سے ملی شکست کا تذکرہ کرتے ہوئے ملبورن میں اتوار کے فائنل کی ٹیموں کے بارے میں پوسٹ کیا۔ یہ وہ دو میچ تھے جو ہندوستان نے ٹی-20 عالمی کپ میں 10 وکٹ سے ہارے تھے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے ٹوئٹ میں لکھا تھا ’’اس اتوار کو 0/152 بنام 0/170 کے درمیان فائنل دیکھنے کو ملے گا۔‘‘
Published: undefined
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ ٹوئٹ بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہوا تھا۔ شہباز شریف کے اس ٹوئٹ پر لوگوں نے بڑی تعداد میں تنقیدی تبصرے کیے تھے۔ حتیٰ کہ پاکستانی عوام نے بھی انھیں ملک کے حالات پر توجہ دینے کا مشورہ دینا شروع کر دیا تھا۔
Published: undefined
بہرحال، ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم عالمی کپ کا فائنل میچ کھیلنے کے لیے تیار ہے اور اس میچ سے ٹھیک ایک دن پہلے ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے شہباز شریف کے ٹوئٹ پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’آپ میں اور ہم میں فرق یہی ہے۔ ہم اپنی خوشی سے خوش ہیں اور آپ دوسرے کی تکلیف سے۔ اس لیے خود کے ملک کو بہتر کرنے پر دھیان نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز