بین الاقوامی کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی نے آئندہ 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے لیے گروپ کا اعلان کر دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک بار پھر ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، جس سے یہ طے ہو گیا ہے کہ دو سال بعد ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں کرکٹ کے میدان پر ایک دوسرے کا مقابلہ کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ٹی-20 عالمی کپ میں بھی ہندوستان اور پاکستان کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا تھا اور اس میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آخری کرکٹ میچ 2019 عالمی کپ کے دوران کھیلا گیا تھا اور اس میچ میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Published: undefined
آئی سی سی نے گروپ-2 میں ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ، افغانستان اور دو کوالیفائر ٹیموں کو رکھنے کا اعلان کیا ہے، جب کہ گروپ-1 میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ دو کوالیفائر ٹیمیں ہوں گی۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش دونوں کو کوالیفائنگ ٹورنامنٹ سے گزرنا پڑے گا۔ سری لنکا کو گروپ اے میں آئرلینڈ، ہالینڈ اور نامیبیا کے ساتھ رکھا گیا ہے، جب کہ بنگلہ دیش کو گروپ بی میں اسکاٹ لینڈ، پاپوا نیوگنی اور عمان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
اس درمیان آئی سی سی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو افسر جیوف الرڈائس نے کہا کہ ’’ہمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے گروپوں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ کووڈ-19 کی رکاوٹوں کے پیش نظر ہم نے کٹ آف تاریخ کو جتنا ممکن ہوسکا اتنا ٹورنامنٹ کے نزدیک رکھنے کی کوشش کی تاکہ گروپوں کا تعین کرتے وقت رینکنگ کودیکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کرکٹ کو شامل کیا جا سکے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ اب سے تین ماہ بعد جب ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا تو بہت ہی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔‘‘ واضح رہے کہ ٹی-20 عالمی کپ 2021 اکتوبر-نومبر میں یو اے ای (متحدہ عرب امارات) اور عمان میں کھیلا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula