کرکٹ

ٹی-20 عالمی کپ: کورونا نے ہندوستان کو دیا جھٹکا، ٹورنامنٹ یو اے ای منتقل کرنے کا اعلان

ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے آئی پی ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ کو درمیان میں ہی روکنا پڑا تھا اور باقی میچز یو اے ای میں کرانے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

تصویر توئٹر@T20WorldCup
تصویر توئٹر@T20WorldCup 

جیسا کہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا، کورونا انفیکشن کے اثرات کو دیکھتے ہوئے ٹی-20 کرکٹ عالمی کپ کو ہندوستان سے یو اے ای (متحدہ عرب امارات) منتقل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے آج اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم آئی سی سی کو آج جانکاری دیں گے کہ ٹی-20 کرکٹ عالمی کپ کو یو اے ای منتقل کر رہے ہیں۔ تاریخوں کا اعلان آئی سی سی کرے گا۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے آئی پی ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ کو درمیان میں ہی روکنا پڑا تھا اور باقی میچز یو اے ای میں کرانے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ اس کے پیش نظر امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ہندوستان میں کھیلا جانے والا ٹی-20 عالمی کپ بھی یو اے ای منتقل ہو سکتا ہے۔ ذرائع سے ایسی خبریں بھی سامنے آ رہی تھیں کہ آئی پی ایل کا 14واں سیزن ختم ہوتے ہی یو اے ای میں ٹی-20 عالمی کپ شروع ہو جائے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان کب تک کرتا ہے۔

Published: undefined

کچھ رپورٹس میں ایسی جانکاری بھی دی گئی ہے کہ ٹی-20 عالمی کپ کے کچھ میچز کا انعقاد عمان میں بھی ہوگا۔ یہاں قابل غور بات یہ بھی ہے کہ اس مرتبہ ٹی-20 علامی کپ میں حصہ لینے والی 16 ٹیموں میں عمان بھی شامل ہے۔ بہر حال، گزشتہ دنوں عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ملی شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کی نگاہیں ٹی-20 عالمی کپ میں جیت درج کرنے پر ہوگی۔ گزشتہ کئی سالوں سے ہندوستان آئی سی سی کے بڑے خطاب نہیں جیت پایا ہے۔ ایسے میں وراٹ بریگیڈ اپنی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترے گی اور چمپئن بننے کی کوشش کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined