کرکٹ

ٹی-20 عالمی کپ کے مکمل شیڈیول کا اعلان، 9 جون کو کھیلا جائے گا ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ

ہندوستانی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ میں اپنا پہلا میچ 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی، ہندوستان کا مقابلہ پاکستان سے 9 جون کو، یو ایس اے سے 12 جون کو اور کناڈا سے 15 جون کو ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز اور یو ایس اے میں کھیلے جانے والے ٹی-20 عالمی کپ 2024 کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ گروپ ’اے‘ میں ہندوستان کا مقابلہ پاکستان، امریکہ، کناڈا اور آئرلینڈ سے رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ یو ایس اے اور کناڈا کے درمیان یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

جاری شیڈول کے مطابق ٹی-20 عالمی کپ 2024 کے دوران مجموعی طور پر 55 میچ کھیلے جائیں گے۔ ویسٹ انڈیز اور یو ایس اے کے 9 میدانوں میں یہ مقابلے ہوں گے جن میں تین امریکی شہر نیویارک سٹی، ڈلاس اور میامی ان عالمی کپ میچوں کی میزبانی کریں گے۔ ہندوستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے۔ ہندوستانی ٹیم کا پاکستان سے مقابلہ 9 جون کو، یو ایس اے سے مقابلہ 12 جون کو اور کناڈا سے مقابلہ 15 جون کو ہوگا۔

Published: undefined

ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔ 26 جون کو پہلا سیمی فائنل میچ گیانا میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 27 جون کو ترینداد میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا خطابی مقابلہ یعنی فائنل میچ 29 جون کو بارباڈوس میں ہوگا۔ جاری شیڈول کے مطابق یکم جون سے 18 جون تک لیگ اسٹیج کے میچ ختم ہو جائیں گے۔ سپر-8 کے میچ 19 سے 24 جون تک کھیلے جائیں گے۔

Published: undefined

اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان سبھی ٹیموں کو ’اے‘، ’بی‘، ’سی‘ اور ’ڈی‘ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ میں 5-5 ٹیمیں شامل ہیں۔ لیگ مقابلے کے بعد چاروں گروپ کی سرفہرست دو ٹیمیں سپر-8 میں پہنچیں گی۔ سپر-8 میں پہنچنے والی ٹیموں کو 2 گروپ میں تقسیم کیا جائے گا۔ پہلے گروپ میں ’اے‘ اور ’سی‘ گروپ کی نمبر-1 ٹیم کے ساتھ ساتھ ’بی‘ اور ’ڈی‘ گروپ کی نمبر-2 ٹیموں کو رکھا جائے گا۔ اسی طرح دوسرے گروپ میں ’بی‘ اور ’ڈی‘ کی نمبر-1 ٹیم کے ساتھ ساتھ ’اے‘ اور ’سی‘ کی نمبر-2 ٹیموں کو رکھا جائے گا۔ پھر دونوں ہی گروپ کی سرفہرست 2-2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

Published: undefined

آئیے نظر ڈالتے ہیں کون سی ٹیم کس گوپ میں شامل ہے:

گروپ اے: ہندوستان، پاکستان، یو ایس اے، کناڈا، آئرلینڈ

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نامیبیا، اسکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگانڈا، پاپوا نیوگنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈس، نیپال

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined