کرکٹ

ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022: فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مضبوط

طویل عرصے سے خراب فارم میں چل رہے ولیمسن نے 35 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 61 رن بنا کر اپنی ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ایڈیلیڈ: کین ولیمسن (61) اور لوکی فرگوسن (22/3) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 میچ میں جمعہ کو آئرلینڈ کو 35 رن سے شکست دے دی۔ گروپ ون کے میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کے سامنے 186 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں آئرلینڈ صرف 150 رن بنا سکی۔ طویل عرصے سے خراب فارم میں چل رہے ولیمسن نے 35 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 61 رن بنا کر اپنی ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ ولیمسن کی اننگز نے نیوزی لینڈ کو 200 رن تک پہنچا دیا لیکن جوشوا لٹل نے 19ویں اوور میں ہیٹ ٹرک کر کے انہیں 185 رن تک محدود کر دیا۔

Published: undefined

آئرلینڈ کے اوپنرز پال اسٹرلنگ اور اینڈریو بالبرنی نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا، حالانکہ دیگر بلے باز اس آغاز کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔ اسٹرلنگ نے 27 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 جبکہ بالبرنی نے 25 گیندوں پر 30 رن بنائے۔ آئرلینڈ کی اسپن کھیلنے میں ناکامی ایک بار پھر آڑے آگئی اور ایش سوڈھی اور مشیل سینٹنر کی جوڑی ان کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔ دونوں نے درمیانی اووروں میں چار وکٹ لے کر رن ریٹ پر لگام لگائی جس سے آئرلینڈ ابھر نہیں سکا۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں میں سات پوائنٹس کے ساتھ گروپ 1 میں سرفہرست رہ کر سیمی فائنل میں پہنچنے کے اپنے امکانات روشن کر لئے ہیں۔ پانچ پانچ پوائنٹ والے آسٹریلیا اور انگلینڈ کو ایک ایک اور میچ کھیلنا ہے، حالانکہ ان کے لیے نیوزی لینڈ کے رن ریٹ (+2.113) تک پہنچنا بہت مشکل ہے۔ گروپ اے کے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کے لیے بلایا۔ فن ایلن نے اپنی ٹیم کو دھماکہ خیز آغاز فراہم کیا، انہوں نے 18 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رن بنائے۔ انہوں نے ڈیون کونوے کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 52 رن کی شراکت داری کی، حالانکہ کونوے 33 گیندوں پر محض 28 رن ہی بنا سکے۔

Published: undefined

ولیمسن نے جارحانہ کرکٹ کھیلنے کے اس دھماکہ خیز آغاز کا فائدہ اٹھایا۔ طویل عرصے سے خراب فارم کا سامنا کرنے والے ولیمسن نے 35 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 61 رن بنائے۔ ڈیرل مچل نے ولیمسن کا ساتھ دیا، انہوں نے 21 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 31 رن بنائے جب کہ دونوں نے 60 رن کی شراکت داری قائم کی۔ جوشوا لٹل نے 19 ویں اوور میں ولیمسن، جیمز نیشم اور مچل سینٹنر کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جس کی بدولت آئرلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 185 رن تک محدود کر دیا۔ اس کے علاوہ گیریتھ ڈیلانی نے دو جبکہ مارک ایڈیئر نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

Published: undefined

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 68 رن جوڑے۔ اینڈریو بالبرنی اور پال اسٹرلنگ نیوزی لینڈ سے میچ دور لے جا رہے تھے لیکن آئرلینڈ کی اسپن کھیلنے میں ناکامی ایک بار پھر آڑے آگئی۔ ایش سوڈھی اور مچل سینٹنر کی جوڑی نے درمیانی اووروں میں رن ریٹ پر قابو پانے کے لیے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ سوڈھی نے اسٹرلنگ اور لارکن ٹکر کو آؤٹ کیا، جبکہ سینٹنر نے بالبرنی اور ہیری ٹیکٹر کے وکٹ لئے۔ پہلے آٹھ اووروں میں بغیر کسی نقصان کے 68 رن بنانے کے بعد آئرلینڈ اگلے سات اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر مض 35 رن بنا سکی۔ جارج ڈوکریل (23) نے آخر میں کچھ اچھے شاٹس کھیلے لیکن وہ صرف شکست کے مارجن کو ہی کم کر سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined