کرکٹ

ٹی-20 ورلڈ کپ 2022: نیدر لینڈ نے زمبابوے کو شکست دے کر سپر 12 میں اپنا کھاتہ کھولا

نیدرلینڈز نے اگلے چار وکٹ 26 رن کے وقفے سے گنوا دیئے، لیکن چھوٹے ہدف کی وجہ سے اسے جیت حاصل کرنے میں زیادہ پریشانی نہیں ہوئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ایڈیلیڈ: پال وین میکرن (29/3) کی شاندار گیند بازی اور میکس او ڈاؤڈ (52) کی نصف سنچری کی بدولت نیدرلینڈ نے بدھ کو سپر-12 ٹی-20 ورلڈ کپ 2022 کے میچ میں زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ زمبابوے نے نیدرلینڈ کو 118 رن کا ہدف دیا جسے نیدر لینڈ نے 12 گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا۔

Published: undefined

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 24 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 40 رن بنائے جبکہ شان ولیمز نے 23 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 28 رن بنائے۔ زمبابوے کا کوئی اور بلے باز ڈبل فیگر کو بھی نہ چھو سکا, جس کی وجہ سے پوری ٹیم 19.3 اوور میں 117 رن پر ڈھیر ہو گئی۔

Published: undefined

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیدر لینڈ کا پہلا وکٹ جلد ہی گرنے کے بعد، اوڈوڈ نے ٹام کوپر کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 73 رن کی شراکت داری کے ساتھ ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ نیدرلینڈز نے اگلے چار وکٹ 26 رن کے وقفے سے گنوا دیئے، لیکن چھوٹے ہدف کی وجہ سے اسے جیت حاصل کرنے میں زیادہ پریشانی نہیں ہوئی۔

Published: undefined

ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے میں چار میچوں میں نیدرلینڈز کی یہ پہلی جیت ہے۔ دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم چار میچوں میں دوسری شکست کے ساتھ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined