کرکٹ

ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022: بنگلہ دیش نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے میں تین رنز سے دی شکست

سپر 12 کے میچ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 151 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 147 رنز ہی بنا سکی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

برسبین: بنگلہ دیش نے زمبابوے کو ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022 کے ایک سنسنی خیز میچ میں تسکین احمد (19/3) کی شاندار گیند بازی کے بعد نجم الحسین شانتو (71) کی نصف سنچری کی بدولت تین رنز سے شکست دے دی۔ سپر 12 کے میچ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 151 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 147 رنز ہی بنا سکی۔

Published: undefined

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی آدھی ٹیم 69 رنز پر پویلین لوٹ گئی لیکن شان ولیمز اور ریان برل نے شاندار جدوجہد کی۔ دونوں کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے نصف سنچری کی شراکت نے ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچا دیا تھا، حالانکہ ولیمز 19ویں اوور میں رن آؤٹ ہو گئے اور میچ بنگلہ دیش کے کورٹ میں جاپہنچا۔ زمبابوے کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے۔ دوسری گیند پر بریڈ ایونز کے آؤٹ ہونے کے بعد رچرڈ ناگروا نے تیسری اور چوتھی گیند پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔

Published: undefined

تاہم وہ بھی پانچویں گیند پر اسٹمپ ہو گئے۔ جب زمبابوے کو ایک گیند پر پانچ رنز درکار تھے تو وکٹ کیپر نورالحسن نے اسٹمپ کرنے کی کوشش میں بلیسنگ مزربانی کی گیند کو وکٹ کے سامنے کیچ کر لیا جس کی وجہ سے اسے نو بال قرار دیا گیا۔ تھرڈ امپائر کی جانب سے فیصلہ سنانے کے بعد وہ کھلاڑی جو ہاتھ ملاکر میدان سے باہر جاچکے تھے واپس آگئے۔ تاہم اس بار بھی مزربانی گیند کو نہ چھو سکے اور بنگلہ دیش نے تین رنز سے میچ جیت لیا۔

Published: undefined

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس نے 36 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔ تسکین احمد نے ویزلے مادھویرے اور کریگ ارون کو آؤٹ کیا جبکہ مستفیض الرحمان نے ملٹن شمبا اور فارم میں چل رہے سکندر رضا کو پویلین بھیجا۔ وکٹ کیپر ریگیس چکابوا نے 19 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد کچھ وقت وکٹ پر گزارا لیکن تسکین نے انہیں 12 ویں اوور کی میڈن میں بولڈ کر دیا اور زمبابوے پر دوبارہ دباؤ آ گیا۔

Published: undefined

ولیمز اور ریان برل نے پھر چھٹی وکٹ کے لیے 63 رنز بنا کر زمبابوے کو فتح کے قریب پہنچا دیا، حالانکہ شکیب نے 19ویں اوور میں صرف 10 رنز دے کر ولیمز کی وکٹ حاصل کی۔ آخری اوور میں ناگروا نے دو گیندوں میں 10 رنز جوڑے لیکن زمبابوے ہدف سے چار رنز کم رہ گیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی بنگلہ دیش گروپ ٹو پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے جبکہ زمبابوے چوتھی پوزیشن پر ہے۔ زمبابوے کا اگلا مقابلہ بدھ کو نیدرلینڈ سے ہوگا جبکہ اسی دن بنگلہ دیش کا مقابلہ ہندوستان سے ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined