وشاکھاپٹنم: سوریہ کمار کی 80 رنز کی دھماکہ خیز اننگ اور ایشان کشن 58 رنوں کی نصف سنچری کی مدد سے ہندوستان نے ہندوستان نے جمعرات کو کھیلے گئے پہلے ٹی -20 سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا کو دو وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ورلڈ کپ فائنل میں شکست کا بدلہ لے لیا۔
209 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سوریہ کمار کی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور پہلے اوور میں ہی اس نے اوپنر رتوراج گائیکواڑ صفرکا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد تیسرے اوور میں یشسوی جیسوال 21 رن کوشارٹ نے اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر پویلین بھیج دیا۔ ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو نے تیسرے وکٹ کے لیے 112 رنز کی شراکت قائم کی اورٹیم کو سنبھالتے ہوئے جیت کی طرف گامزن کیا۔
Published: undefined
ایشان کشن نے 39 گیندوں پر 58 رنز کی اننگ کھیلی۔ انہیں سانگھا نے شارٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ انہوں نے اپنی اننگ میں پانچ چھکے اور دو چوکے لگائے۔ وہیں کپتان سوریہ کمار یادو نے 42 گیندوں پر 80 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ انہیں بہرنڈورف نے ہارڈی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ انہوں نے اپنی اننگ میں نو چوکے اور چار چھکے لگائے۔ تلک ورما 12 رنز بنانے کے بعد سانگھا کا شکار بنے۔ اکشر پٹیل دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہیں روی بشنوئی صفر پر رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ہی آخری اوور میں ارشدیپ سنگھ صفر پر رن آؤٹ ہو گئے۔ رنکو سنگھ نے 22 رنز کی اہم اننگ کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے تنویر سانگھا نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ جیسن بہرنڈورف، میتھیو شارٹ اور شان ایبٹ نے ایک ایک وکٹ لیا۔
Published: undefined
اس سے قبل جوش انگلس کی 50 گیندوں میں 110 رنز کی شاندار سنچری اور اسٹیو اسمتھ کی 41 گیندوں میں 52 رنز کی نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے جمعرات کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہندوستان کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا۔
آج یہاں ٹاس جیتنے کے بعد ہندوستان نے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا کی اسٹیو اسمتھ اور میتھیو شارٹ کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 31 رنز کی شراکت قائم کی۔ پانچویں اوور میں بشنوئی نے میتھیو شارٹ کو 13 رنز پر بولڈ کرکے پویلین بھیج کر آسٹریلیا کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کرنے اترے جوش انگلیس نے اسمتھ کے ساتھ تابڑ توڑ بلے بازی کرتے ہوئے 15 اوور تک ٹیم کے لئے 161 رنز بنا لئے۔
Published: undefined
اسی اوور میں پی کرشنا/مکیش کمار نے اسمتھ کو 52 رنز پر رن آؤٹ کرکے اس جوڑی کوتوڑ دیا۔ اس کے بعد انگلس اسی انداز میں کھیلتے رہے اور انہوں نے 50 گیندوں پر 110 رنز کی اپنی اننگ میں 11 چوکے اور آٹھ چھکے لگائے۔ وہ 18ویں اوور کی دوسری گیند پر جیسوال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
مارکس اسٹوئنس سات رنز اور ٹم ڈیوڈ 19 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے پرسدھ کرشنا اور روی بشنوئی کو ایک ایک وکٹ ملا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined