اندور: ہندوستانی ٹیم نے اتوار کے روز اندور میں کھیلے گئے ٹی-20 میچ میں افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہندوستان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف ملا تھا۔ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے یشسوی جیسوال اور شیوم دوبے کی شاندار اننگز کی بدولت صرف 15.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ اکشر پٹیل نے دو وکٹ حاصل کئے اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس طرح ٹیم انڈیا نے 3 ٹی-20 میچوں کی سیریز میں 2-0 سے برتری حاصل کر لی۔
Published: undefined
ہندوستان کی جانب سے یشسوی جیسوال نے 34 گیندوں میں سب سے زیادہ 68 رنز اسکور کئے۔ اس نوجوان اوپنر نے اپنی اننگز میں 5 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ جبکہ شیوم دوبے نے بھی 32 گیندوں میں 63 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ وراٹ کوہلی نے 16 گیندوں پر 29 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ تاہم اس کے علاوہ ہندوستانی کپتان روہت شرما اور وکٹ کیپر بلے باز جیتیش شرما صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
Published: undefined
افغانستان کی جانب سے کریم جنت سب سے کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کے 2 بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے علاوہ فضل اللہ فاروقی اور نوین الحق کو ایک ایک کامیابی ملی۔
اس سے قبل ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز بنائے۔
Published: undefined
افغانستان کی جانب سے آل راؤنڈر گلبدین نائب نے 35 گیندوں پر سب سے زیادہ 57 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی طوفانی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ہندوستان کے لیے ارشدیپ سنگھ 4 اوورز میں 32 رنز دے کر 3 بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے علاوہ اکشر پٹیل اور روی بشنوئی کو دو دو کامیابیاں ملی۔ شیوم دوبے نے ایک وکٹ اپنے نام کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined