کرکٹ

ٹی-20 ورلڈ کپ: انڈیا اور جنوبی افریقہ کے فائنل پر بارش کا خطرہ، میچ پورا نہ ہو سکا تو ہوگا فاتح؟

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل میچ آج ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ چکی ہیں تاہم اس میچ پر بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

بارباڈوس: ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل میچ آج ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ چکی ہیں تاہم اس میچ پر بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں آئیے جانتے ہیں کہ آئی سی سی نے اس میچ کے لیے کیا اصول وضع کئے ہیں؟

Published: 29 Jun 2024, 4:11 PM IST

ہندوستان اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیمیں ہیں۔ فائنل میچ میں روہت شرما کی قیادت والی ٹیم بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول میں ایڈن مارکرم کی ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔

ہندوستان آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اپنی 11 سالہ ٹرافی کی خشک سالی کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ جبکہ جنوبی افریقہ کسی بھی محدود اوورز کے فارمیٹ میں اپنا پہلا ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایک بات تو طے ہے کہ یہ میچ بہت سنسنی خیز اور موجودہ ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان ہوگا لیکن اس دوران بارش شائقین کے لیے بڑی دشمن بنی ہوئی ہے۔

Published: 29 Jun 2024, 4:11 PM IST

اگرچہ اس میچ کے لیے ریزرو ڈے موجود ہے لیکن وہاں بھی بارش کا خطرہ ہے۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بارش کی صورت میں آئی سی سی نے عالمی چیمپئن کے انتخاب کے لیے کیا اصول وضع کئے ہیں۔

اصولوں پر نظر ڈالنے سے قبل بارباڈوس کے موسمی حالات کا جائزہ لیتے ہیں۔ اس وقت بارباڈوس میں بارش کا قوی امکان ہے۔ ایک دن پہلے یعنی 28 جون کو بھی وہاں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔ معلومات کے مطابق میچ کے وقت بارش کے 40-50 فیصد امکانات ہیں۔ فائنل کے لیے 30 جون کو ریزرو ڈے قرار دیا گیا لیکن اس دن بھی بارش کا خطرہ ہے۔

Published: 29 Jun 2024, 4:11 PM IST

اگر 29 جون کو بارش نہ رکی تو شائقین کو فائنل میچ کے لیے مزید ایک دن انتظار کرنا پڑے گا۔ تاہم آئی سی سی کی پہلی کوشش ہے کہ میچ پہلے دن ہی مکمل ہو جائے۔ اس لیے میچ کے علاوہ 3 گھنٹے 10 منٹ کا اضافی وقت بھی دیا گیا ہے۔

اگر 29 جون کو بارش یا کسی اور وجہ سے کم از کم 10 اوورز کا کھیل ممکن نہ ہو سکا تو میچ ریزرو ڈے (30 جون) میں چلا جائے گا۔ ریزرو ڈے پر بھی اصول وہی رہیں گے۔ میچ منسوخ ہونے کی صورت میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔

Published: 29 Jun 2024, 4:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Jun 2024, 4:11 PM IST