پرتھ: آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ کے پہلے دو میچوں میں پاکستان اور ہالینڈ کے خلاف فتوحات درج کرنے کے بعد ٹیم انڈیا آج جیت کی ہیٹ ٹرک لگانے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ تاہم جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے اس میچ میں ڈیتھ اووروں کے دوران ہندوستانی گیند بازی کا اصل امتحان ہوگا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں آنے سے پہلے آخری اووروں میں ہندوستانی گیند بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ ڈیتھ اووروں کی خراب گیند بازی کی وجہ سے ہندوستان ایشیا کپ سے باہر ہو گیا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کہانی زیادہ نہیں بدلی۔
Published: undefined
یہ بات بھی قابل غور ہے کہ پاکستان اور ہالینڈ کے ناقص مڈل آرڈر نے بھی آخری پانچ اووروں میں ہندوستان کے خلاف بالترتیب 53 اور 42 رن بنالئے تھے۔ ریلی روسو، ٹرسٹن اسٹبس اور ڈیوڈ ملر پروٹیاز کے اچھی طرح سے لیس مڈل آرڈر میں دھماکہ خیز بلے باز ہیں۔ روسو نے گزشتہ دو ٹی ٹوئنٹی میں دو سنچریاں اسکور کی ہیں، جبکہ ملر اس ماہ کے شروع میں گوہاٹی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کے خلاف سنچری بناکر آ رہے ہیں۔ اگر ہم پروٹیاز کی بیٹنگ پر نظر ڈالیں تو کپتان ٹیمبا باوما کو چھوڑکر تقریباً تمام بلے باز شاندار فارم میں چل رہے ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ یہ میچ اتوار کو پرتھ میں کھیلا جانے والا دوسرا میچ ہوگا۔ ظاہر ہے کہ وکٹ کے سست ہونے کی توقع ہے۔ ایسے میں اگر ہندوستان جنوبی افریقہ کو پرتھ اسٹیڈیم میں بڑا اسکور کرنے سے روکنا چاہتا ہے تو اسپنرز کو اچھی کارکردگی دکھانی ہوگی۔ اس میچ میں ہندوستان یوجویندر چہل کی شکل میں ایک 'اضافی اسپنر' بھی کھلا سکتا ہے، جس کا تذکرہ بالنگ کوچ پارس مہمبرے نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں کیا تھا۔
Published: undefined
ہندوستانی بیٹنگ اس میچ کو ہندوستان کے حق میں جھکانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ میچ ہندوستانی بیٹنگ اور جنوبی افریقی باؤلنگ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ گزشتہ دو میچوں میں دو نصف سنچریاں بنانے والے وراٹ کوہلی اور بنگلہ دیش کے خلاف صرف 10 رن کے عوض چار وکٹیں لینے والے آنرک نورکھیا کا مقابلہ شاندار ہونے والا ہے۔
پرتھ میں آسمان اتنا ابر آلود نہیں جتنا میلبورن میں ہے۔ یہاں اتوار کو بارش کے امکانات صرف 20 فیصد ہیں، یعنی ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پورے 20-20 اووروں کی گیند بازی متوقع ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined