کرکٹ

ٹی-20 ورلڈ کپ: سری لنکا اور نیپال کا میچ بارش کی نذر، جنوبی افریقہ سپر 8 میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا 23 واں میچ نیپال اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانا تھا۔ یہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا، جس کے بعد جنوبی افریقہ سپر 8 میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

ٹی 20 ورلڈ کپ کا 23واں میچ سری لنکا اور نیپال کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم میچ ٹاس ہوئے بغیر ہی بارش کی نذر ہو گیا۔ یہ مقابلہ فلوریڈا کے سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ میں کھیلا جانا تھا۔ بارش کے بعد منسوخ ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔ اس طرح جنوبی افریقہ وہ پہلی ٹیم بن گئی جس نے سپر 8 میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سری لنکا آج کا میچ جیت جاتا تو وہ پاکستان کی طرح اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہوتا اور میچ ہارتا تو اس کا ورلڈ کپ کا سفر اسی راؤنڈ میں اختتام پذیر ہو جاتا۔ ایونٹ میں سری لنکا کو جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش سے ہارنے کے بعد اب بڑی جیت کی ضرورت تھی تاکہ وہ اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا سکے۔ دوسری جانب نیپال کی ٹیم نے ابھی تک ٹی-20 ورلڈ کپ کا کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔

Published: undefined

گروپ ڈی کے اس منسوخ ہونے والے میچ نے افریقہ کے لیے سپر 8 کی راہ سب سے پہلے ہموار کر دی۔ تاہم یہ بات پہلے سے طے تھی کہ افریقہ سپر-8 کے لیے کوالیفائی کر لے گا، کیونکہ ٹیم اب تک تین میں سے تینوں میچ جیت چکی ہے۔ اس منسوخ ہونے والے میچ کے بعد سری لنکا کی مشکلات میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ سری لنکا نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں جن میں اسے 2 میں شکست ہوئی ہے اور بقیہ ایک بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا ہے۔ تین میچوں کے بعد سری لنکا کے پاس صرف ایک پوائنٹ ہے۔ یہاں سے سری لنکا کے لیے سپر 8 کے لیے کوالیفائی کرنا تقریباً ناممکن نظر آتا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب نیپال اپنا پہلا میچ ہار گیا تھا اور ٹیم کا دوسرا میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہو گیا۔ ایسے میں نیپال کے لیے بھی مشکلات بڑھ گئیں، لیکن ان کے پاس سپر 8 تک پہنچنے کے سری لنکا سے زیادہ امکانات ہیں۔ یہاں سے کوالیفائی کرنے کے لیے نیپال کو اپنے اگلے دو میچوں میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کو شکست دینا ہوگی۔ اس کے علاوہ اسے امید کرنی ہوگی کہ نیدرلینڈز کی ٹیم اپنے آخری دو میچ ہار جائے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ فلوریڈا میں مزید 3 میچ کھیلے جانے ہیں لیکن وہاں کا موسم اگلے ہفتے تک خراب رہنے کا امکان ہے۔ ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ بارش اگلے 3 میچوں میں مداخلت کرتی ہے یا نہیں۔ یہاں اگلا میچ 14 جون کو امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد 15 جون کو ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان مقابلہ ہوگا اور پھر اسی گراؤنڈ پر 16 جون کو پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined