کرکٹ

ٹی-20 ورلڈ کپ: سپر-8 کا پہلا مقابلہ جنوبی افریقہ کے نام، شاندار کارکردگی کے باوجود امریکہ کو شکست

ٹی-20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے امریکہ کو 18 رنز سے شکست دے دی۔ اپنا پہلا ٹی-20 عالمی کپ کھیل رہی امریکہ کو شکست ضرورت ہوئی لیکن اس نے آخر تک مقابلہ کیا اور ناظرین کے دل جیت لئے

<div class="paragraphs"><p>جنوبی افریقہ / تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

جنوبی افریقہ / تصویر بشکریہ ایکس

 

ٹی-20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے امریکہ کو 18 رنز سے شکست دے دی۔ اپنا پہلا ٹی-20 عالمی کپ کھیل رہی امریکہ کو شکست ضرورت ہوئی لیکن اس نے آخر تک مقابلہ کیا اور ناظرین کے دل جیت لئے۔

Published: undefined

امریکی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کو چھوٹے اسکور تک روکنے میں ناکام رہے۔ جنوبی افریقپ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کیے۔ پروٹیز کی جانب سے اوپنر کوئنٹن ڈی کوک نے 74 اور ایڈن مارکرم نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ امریکہ کی جانب سے ہرمیت سنگھ اور سورابھ نیترا والکر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

یو ایس اے ہدف کا تعاقب کرنے آیا تو ٹیم کا آغاز بہت اچھا رہا۔ ٹیلر اور گاس نے طوفانی انداز میں رنز بنائے۔ گاس اور ہرمیت سنگھ نے 81 رنز کی پارٹنرشپ بنائی، لیکن امریکہ کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی اور یوں اسے 18 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

امریکہ کی جانب سے آندریز گاؤس 80 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ہرمیت سنگھ 22 گیندوں پر 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے 4 اووز میں 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، نورکیا، کشیو مہاراج اور تبریز شمسی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر کوئنٹن ڈی کوک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined