کرکٹ

ٹی-20 ورلڈ کپ: پیٹ کمنز نے ہیٹ ٹرک لگا کر اڑائے بنگلہ دیش کے ہوش!

بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کی پہلی ہیٹ ٹرک لگا کر کمال کر دیا۔ کمنز ٹی-20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک وکٹ لینے والے دوسرے آسٹریلوی بولر ہیں

<div class="paragraphs"><p>پیٹ کمنز / تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

پیٹ کمنز / تصویر بشکریہ ایکس

 

سپر 8 مرحلہ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کی پہلی ہیٹ ٹرک لگا کر کمال کر دیا۔ کمنز ٹی-20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک وکٹ لینے والے دوسرے آسٹریلوی بولر ہیں۔ ان سے پہلے بریٹ لی نے 2007 میں ایسا کارنامہ انجام دیا تھا۔ پیٹ کمنز نے 17 سال بعد بریٹ کے ساتھ اپنا نام درج کرا کے تاریخ رقم کر دی ہے۔ بریٹ لی نے 2007 میں بنگلہ دیش کے ہی خلاف ہیٹ ٹرک وکٹ لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا تھا۔

Published: undefined

ٹی-20 ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے بولرز:

بریٹ لی (آسٹریلیا) بمقابلہ بنگلہ دیش، کیپ ٹاؤن، 2007

کرٹس کیمفر (آئر) بمقابلہ نیدرلینڈز، ابوظہبی، 2021

وینندو ہسرنگا (سری لنکا) بمقابلہ جنوبی افریقہ، شارجہ، 2021

کاگیسو ربادا (جنوبی افریقہ) بمقابلہ انگلینڈ، شارجہ، 2021

کارتک میپن (یو اے ای) بمقابلہ سری لنکا، گیلونگ، 2022

جوشوا لٹل (آئر لینڈ) بمقابلہ نیوزی لینڈ، ایڈیلیڈ، 2022

پیٹ کمنز (آسٹریلیا) بمقابلہ بنگلہ دیش، اینٹیگوا، 2024

Published: undefined

اس کے علاوہ پیٹ کمنز ٹی-20 انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک وکٹ لینے والے چوتھے آسٹریلوی بولر بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے آسٹریلیا کے لیے بریٹ لی، ایشٹن ایگر، نیتھن ایلس نے ایسا کارنامہ انجام دیا ہے۔

T20I میچوں میں ہیٹ ٹرک کرنے والے آسٹریلوی بولرز

بریٹ لی بمقابلہ بنگلہ دیش، کیپ ٹاؤن، 2007

ایشٹن آگر بمقابلہ جنوبی افریقہ، جوہانسبرگ، 2020

نیتھن ایلس بمقابلہ بنگلہ دیش، میرپور، 2021

پیٹ کمنز بمقابلہ بنگلہ دیش، اینٹیگوا، 2024

Published: undefined

پیٹ کمنز نے بنگلہ دیش کی اننگز کے 18ویں اوور کی پانچویں گیند پر محمود اللہ کو آؤٹ کرنے میں کامیابی حاصل کی جبکہ آخری گیند پر وہ مہدی حسن کو آؤٹ کر کے دو گیندوں پر دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ اس کے بعد کمنز 20 واں اوور کرنے آئے۔ کمنز نے 20ویں اوور کی پہلی گیند پر تنظیم حسن کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ پیٹ کمنز نے اس میچ میں اپنے 4 اوور میں 29 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 140 رنز بنائے ہیں۔ آسٹریلیا کو جیت کے لیے 141 رنز درکار ہیں اور اس کی پوزیشن مضبوط نظر آ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined