انٹیگوا: آئی سی سی مینز ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے 29 ویں میں افغانستان نے پاپوا نیو گنی (پی این جی) کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ افغانستان کو جیت کے لیے 96 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 29 گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ افغانستان نے 8 مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا، جبکہ نیوزی لینڈ کی امیدیں ختم ہو گئیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم گروپ سی سے پہلے ہی سپر 8 میں جگہ بنا چکی ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ بھی پلے آف میں پہنچ چکے ہیں۔ اب تک پانچ ٹیمیں سپر 8 میں پہنچ چکی ہیں اور اس میں مزید 3 ٹیموں کو رسائی حاصل کرنی ہے۔
تاروبا کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پی این جی کو 100 کے اسکور سے بھی پہلے ہی روک دیا۔ افغانستان نے 15.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کا کامیابی کے ساتھ تعاقب کر لیا۔
Published: undefined
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب سب سے نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد نبی 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ رحمان اللہ گرباز 11 اور عظمت اللہ عمر زئی نے 13 رنز بنائے، پاپوا نیو گنی کی جانب سے ایلی ناؤ، سیمو کمیا اور نارمن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس میچ سے قبل افغانستان نے اپنے گروپ میں 2 میچز کھیلے تھے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی تھی، افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کو 125 رنز اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دی تھی۔
Published: undefined
قبل ازیں پاپوا نیو گنی بیٹنگ میں بری طرح ناکام رہیں، 12 رنز پر کپتان اسد والا رن آؤٹ ہو کر واپس لوٹ گئے، ان کے بعد آنے والے لیگا سائکا بغیر کھاتہ کھولے کیچ دے بیٹھے، سیسی باؤ نے بھی لیگا کی پیروی کی، ہری ہری نے صرف کریز کا چکر لگایا اور پویلین لوٹ گئے۔
کپلن ڈوریگا 27 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے، ایلی ناؤ نے 13، ٹونی ارا نے 11 اور چاڈ سوپر نے 9 رنز بنائے، یوں پاپوا نیو گنی کی پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 95 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 3، نوین الحق نے 2 اور نور احمد نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز