کرکٹ

ٹی-20 ورلڈ کپ: نیدرلینڈ نے نیپال کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیدرلینڈ نے میکس او ڈاؤڈ کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری (54) کے دم پر ٹی -20 ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں نیپال کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

 

ڈلاس: گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیدرلینڈ نے میکس او ڈاؤڈ کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری (54) کے دم پر ٹی -20 ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں نیپال کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں ہالینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے نیپال کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے 3.1 اوور میں 15 رن پر دو وکٹ گنوا دیے۔ اس کے بعد نیپال کا کوئی بھی بلے باز ہالینڈ کے گیند بازوں کا مقابلہ نہ کر سکا۔

Published: undefined

کپتان روہت پوڈیل نے سب سے زیادہ 37 رن کی اننگز کھیلی۔ انیل ساہ (11)، گلشن جھا (14) اور کے سی کرن (17) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ چھ بلے باز ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکے۔ نیپال کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 106 رن پر ڈھیر ہو گئی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے ٹم پرنگل اور لوگن وین بیک نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ پال وین میکرن اور باس ڈیلیڈے نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

Published: undefined

107 رن کے چھوٹے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی شروعات اچھی نہیں رہی اور دوسرے ہی اوور میں مائیکل لیویٹ (1) کا وکٹ گنوا بیٹھا۔ اس کے بعد میکس او ڈاؤڈ نے وکرم جیت سنگھ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے دوسرے وکٹ کے لئے 40 رنز جوڑے۔ وکرم جیت سنگھ (22)، سائبرینڈ اینجلبریچ (14) اور اسکاٹ ایڈورڈز (5) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ میکس او ڈاؤڈ نے 48 گیندوں پر 54 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ باس ڈیلیڈے 11 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ نیدرلینڈز نے 18.4 اوورز میں چار وکٹوں پر 109 رن بنا کر چھ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

نیپال کی جانب سے سومپال کامی، دیپندر سنگھ ایری اور ابیناش بوہرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ 20 رن کے عوض تین وکٹ لینے والے ٹم پرنگل کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined