کرکٹ

ٹی-20 عالمی کپ فائنل: انگلینڈ نے کیا شاندار گیندبازی کا مظاہرہ، پاکستان کو 137 رنوں پر محدود کر دیا

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دیتے ہوئے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا ہے اور پاکستان کو 137 رنوں پر محدود کر دیا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

میلبرن: انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے اتوار کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کے لیے بلایا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دیتے ہوئے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سلامی بلے باز محمد رضوان کے 15 رن کے اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد وقفہ وقفہ پر وکٹ گرتے رہے اور پاکستان مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر محض 138 رن ہی بنا سکا۔ شان مسعود نے سب سے زیادہ 38 رنوں کا تعاون کیا۔ اس کے علاوہ بابر اعظم نے 32 اور شاداب خان نے 20 رنوں کا تعاون کیا۔ انگلینڈ کی گیندبازی کی بات کریں تو سیم کرن نے سب سے زیادہ 3 وکٹ حاسل کئے، جبکہ عادل راشد اور کرس جارڈن نے 2-2 اور بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

Published: undefined

قبل ازیں ٹاس جیتنے کے بعد جوس بٹلر نے کہا، ’’ہم پہلے گیندبازی کریں گے یہ ایک بڑا میچ ہے، اس لیے دباؤ میں کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے اور ٹیم بہت مثبت محسوس کر رہی ہے۔ اسٹیڈیم میں زبردست توانائی ہے اور ہم ایک زبردست میچ کے منتظر ہیں۔ اس فائنل میں دونوں ٹیمیں زبردست فارم میں ہیں اور ہم ایک سخت چیلنج کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، “میرے خیال میں یہ ایک اچھی وکٹ ہے اور امید ہے کہ یہ پورے وقت ایسی ہی رہے گی۔ یہاں یقینی طور پر تھوڑے بادل ہیں، اس لیے ہم نے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہم آج نئے سرے سے آغاز کریں گے، ہم آخری میچ سے اعتماد لیں گے لیکن ہم جانتے ہیں کہ آج اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

Published: undefined

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا، ’’ہم بھی پہلے بولنگ کرتے لیکن ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے اس لیے ہم بورڈ پر رنز بنانے اور ان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ ہمارے پاس اچھی لے ہے اور ہم اسے جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ہم نے اپنے پہلے چند گیمز ہارے لیکن مضبوطی سے واپس آئے اور فائنل میں اسے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ جیت ہمیشہ آپ کو اعتماد دیتی ہے اور جس طرح سے ٹیم کھیل رہی ہے، ہم اپنا 100 فیصد دیں گے۔"

Published: undefined

بابرنے ایک روزہ ورلڈ کپ 1992 کو یادکرتے ہوئے کہا، ’’یاں، تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے، ہم یہ میچ جیت کر کپ پر قبضہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان الیون: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہین آفریدی

انگلینڈ الیون: جوس بٹلر (وکٹ کیپر/کپتان)، ایلکس ہیلز، فلپ سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگسٹن، معین علی، سیم کرن، کرس ووکس، کرس جارڈن، عادل رشید

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined