برسبین: انگلینڈ نے جوس بٹلر (73) اور ایلکس ہیلز (52) کی نصف سنچریوں کی مدد سے منگل کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 میں نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے کر سیمی میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔ گروپ ون کے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 179 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ صرف 159 رنز ہی بنا سکی۔
Published: undefined
گلین فلپس نے نیوزی لینڈ کو ہدف تک پہنچانے کے لیے نصف سنچری اننگز کھیلی لیکن انھیں کوئی سہارا نہیں ملا۔ فلپس نے 36 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے اور 18ویں اوور میں ان کے آؤٹ ہوتے ہی کیویز کی امیدیں ختم ہو گئیں۔
Published: undefined
انگلینڈ اپنے گروپ میں چار میچوں میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا (-0.30) کے بھی چار میچوں میں پانچ پوائنٹس ہیں، لیکن خراب رن ریٹ کی وجہ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ رینک پر موجود نیوزی لینڈ (2.23) کے پاس یہ مقابلہ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے کا موقع تھا، لیکن اس ہار سے اس کا رن ریٹ کافی حد تک انگلینڈ اور آسٹریلیا کے پہنچ میں آگیا ہے۔ تینوں ٹیموں کو ابھی سپر 12 کا ایک میچ کھیلنا ہے۔
Published: undefined
قبل ازیں، کپتان بٹلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ہیلز کے ساتھ مل کر انگلینڈ کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ بٹلر اور ہیلز نے 10 اوورز میں 81 رنز جوڑ کر انگلینڈ کو پہلی وکٹ کے لیے مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ ہیلز نے 40 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ ان کا وکٹ گرنے کے بعد بٹلر نے بھی ہاتھ کھولے اور اپنی نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 47 گیندوں میں سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔
Published: undefined
انگلینڈ نے 17 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے لیکن نیوزی لینڈ نے آخری تین اوورز میں چار وکٹیں لے کر رن ریٹ کو لگام دی۔ لوکی فرگوسن نے لیام لیونگسٹن (20) اور بین اسٹوکس (08) کو آؤٹ کیا جب کہ ٹم ساؤتھی نے ہیری بروک کو سات رنز پر آؤٹ کیا۔ سیم کیرن نے آخری اوور میں چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو 179/6 کے اسکور تک پہنچا دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined