نیویارک: ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں ناقص امپائرنگ کو لے کر تنازعہ بڑھ گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف بنگلہ دیش کی شکست کے بعد امپائر کے فیصلے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کی اننگز کے 17 ویں اوور کے دوران اوٹنیل بارٹ مین کی گیند محمود اللہ کی ٹانگ پر لگی اور چوکا لگا۔ اس پر جنوبی افریقہ نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی اور امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔
Published: undefined
بنگلہ دیش نے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے ڈی آر ایس کا استعمال کیا اور تھرڈ امپائر نے محمود اللہ کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ چونکہ امپائر نے آؤٹ دیا تھا اس لیے اس گیند کو ڈیڈ بال قرار دے دیا گیا جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کو چار رن نہیں مل سکے اور آخر میں بنگلہ دیش کی شکست کا فرق بھی 4 رنز رہا۔
Published: undefined
اپنی شکست سے ناراض بنگلہ دیشی بلے باز توحید ہردوئے نے امپائر کے اس فیصلے پر تنقید کی۔ توحید نے کہا کہ سچ پوچھیں تو اتنے دلچسپ میچ میں یہ ہمارے لیے اچھا فیصلہ نہیں تھا، میری نظر میں امپائر نے محمود اللہ کو آؤٹ قرار دیا لیکن ہمارے لیے یہ بہت مشکل فیصلہ تھا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’وہ چار رنز میچ کا نتیجہ بدل سکتے تھے۔ ضوابط ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں۔ وہ چار رنز اس وقت بہت اہم تھے۔ امپائر نے فیصلہ لیا اور وہ بھی انسان ہیں اس لیے وہ بھی غلطی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کچھ مواقع پر وائیڈ بال نہیں دی۔ جہاں کم اسکور والے میچ ہو رہے ہوں، ایک یا دو رنز بہت اہمیت رکھتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
تیئس سالہ بلے باز نے اعتراف کیا کہ اس قریبی میچ میں امپائرنگ کا معیار بہتر ہو سکتا تھا، خاص طور پر جب کوئی ٹیم چھوٹے ہدف کا تعاقب کر رہی ہو۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔ کلوزن اور ملر نے 79 گیندوں میں 79 رنز کی اہم شراکت داری کر کے ٹیم کو اس ٹوٹل تک پہنچایا۔
Published: undefined
کلوزن نے 44 گیندوں میں 46 رنز بنائے، ملر نے 38 گیندوں میں 29 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 109 رنز بنا سکی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے توحید نے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے، باقی تمام بلے باز افریقی بولرز کے سامنے خودسپردگی کرتے نظر آئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined