کرکٹ

ٹی-20 ورلڈ کپ: نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلیا سپر 8 مرحلہ میں داخل

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا اور اسے درست ثابت کرتے ہوئے اس کے گیند بازوں نے نمیبیا کی پوری ٹیم کو 17 اوورز میں محض 72 رنز پر آؤٹ کر دیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس / @ICC</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس / @ICC

 

نارتھ ساؤنڈ: ایڈم زمپا کے 12 رن پر چار وکٹوں کے قہر کے بعد ڈیوڈ وارنر (20) اور ٹریوس ہیڈ (34) کی طوفانی اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 24ویں میچ میں محض 34 گیندوں میں ہدف حاصل کر تے ہوئے نمیبیا کو نو وکٹوں سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا سپر 8 مرحلہ میں داخل ہو گیا۔

Published: undefined

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا اور اسے درست ثابت کرتے ہوئے اس کے گیند بازوں نے نمیبیا کی پوری ٹیم کو 17 اوورز میں محض 72 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ نمیبیا کی جانب سے کپتان ایرارڈ ایراسمس نے سب سے زیادہ 34 رن بنائے۔ مائیکل وین لنگن 10 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیائی گیند بازوں کے قہر کے سامنے نمیبیا کا کوئی بلے باز ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے چار وکٹ حاصل کئے۔ جوش ہیزل ووڈ اور مارکس اسٹوئنس نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ پیٹ کمنز اور نیتھن ایلس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Published: undefined

اس 73 رن کے چھوٹے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا کی اوپننگ جوڑی ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے طوفانی انداز میں آغاز کیا۔ اسی دوران دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر ڈیوڈ ویزا نے وارنر کو روبن ٹرمپل مین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ وارنر نے آٹھ گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر 20 رن بنائے۔ جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 17 گیندوں پر 34 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ کپتان مچل مارش نو گیندوں پر 18 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے 5.4 اوورز میں ایک وکٹ پر 74 رنز بنائے اور میچ نو وکٹوں سے جیت لیا۔ اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا جنوبی افریقہ کے بعد سپر 8 راؤنڈ میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined