کرکٹ

ٹی-20 عالمی کپ: آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رن سے دی شکست، سیمی فائنل کے لئے امیدیں برقرار

اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا گروپ 1 میں 2 جیت کے ساتھ دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے، جبکہ نیوزی لینڈ سر فہرست ہے، جس نے تاحال کوئی میچ نہیں گنوایا ہے اور 3 میں سے 2 میچوں میں جیت درج کی ہے

تصویر ٹوئٹر / @ICC
تصویر ٹوئٹر / @ICC 

برسبین: ٹی 20 عالمی کپ میں سپر12 کے کرو یا مرو کے میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رن سے شکست دیتے ہوئے اپنی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔ آئرلینڈ کے بلے باز لورکن ٹکر نے آخر تک مقابلہ کیا اور 48 گیندوں میں 71 رنون کی نابعد اننگ کھیلی، تاہم وہ اپنی ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔

Published: undefined

وہیں، گلین میکسویل اور ایڈم زیمپا نے بالنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ پیت کمنز نے بھی دو وکٹ حاصل کئے۔ کپتان ایرون فنچ (63) کی نصف سنچری اور مارکس اسٹونیس (35) کے ساتھ ان کی 70 رن کی شراکت داری کی بدولت آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں پیر کو آئرلینڈ کو 180 رن کا ہدف دیا۔ جواب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 18.1 اوورز میں محض 137 رن ہی بنا سکی۔

Published: undefined

اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا گروپ ون میں چار میچوں میں دو جیت کے ساتھ دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ اس گروپ میں نیوزی لینڈ سر فہرست ہے جس نے تاحال کسی بھی میچ میں شکست کا سامنا نہیں کیا ہے اور 3 میں سے دو میچوں میں جیت درج کی ہے۔ نیوزی لینڈ کا ایک میچ بارش کے سبب منسوخ ہو گیا تھا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 5-5 پوائنٹس ہیں تاہم نیوزی لینڈ نے ابھی تک تین میچ ہی کھیلے ہیں۔ آسٹریلیائی ٹیم اگر آج کا میچ گنوا دیتی تو اس کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں ختم ہو جاتیں۔

Published: undefined

قبل ازیں، آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 179/5 رنز بنائے اور آئرلینڈ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔ فنچ نے فارم میں واپس آتے ہوئے 44 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 63 رن کی اننگز کھیلی، جب کہ اسٹونیس نے 25 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رن بنائے۔ اس کے علاوہ مچل مارش نے 28 (22) رن بنائے۔

Published: undefined

دوسری جانب آئرلینڈ کی جانب سے بیری میکارتھی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر محض تین رن پر پویلین لوٹ گئے۔ فنچ نے پھر اننگز کو آگے بڑھایا اور مارش کے ساتھ 52 رن کی شراکت داری کی۔ بیری میکارتھی (29/3) نے مارش کو آؤٹ کرکے شراکت کو توڑا، جب کہ جوشوا لٹل (21/2) نے گلین میکسویل کو 13 رن پر آؤٹ کرکے آسٹریلیا کو تیسرا دھچکا دیا۔

Published: undefined

اس کے بعد وکٹ پر آنے والے اسٹوئنس نے فنچ کے ساتھ نصف سنچری شراکت داری کرکے آسٹریلیا کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ آخر میں ٹم ڈیوڈ (15 ناٹ آؤٹ) اور میتھیو ویڈ (07 ناٹ آؤٹ) نے آخری اوور میں 17 رن جوڑ کر آسٹریلیا کو 179/5 تک پہنچا دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined