افغانستان نے آئی سی سی مینز ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 21 رن سے شکست دے دی۔ آرنوس ویل گراؤنڈ، کنگس ٹاؤن میں 23 جون (اتوار) کو کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 149 رن بنانے تھے لیکن اس کی پوری ٹیم 19.5 اوور میں 127 رن ہی بنا سکی۔
Published: undefined
آسٹریلیا کے خلاف افغانستان کی فتح کے باعث سپر-8 میں گروپ ون کی مساوات مکمل طور پر بدل گئی ہے اور اب اس گروپ کی چاروں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ میں ہیں۔ تاہم اس گروپ سے صرف دو ٹیموں کو سیمی فائنل میں جانے کا موقع ملے گا۔ اگر آسٹریلیا افغانستان کو شکست دیتا تو ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہوتے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ افغانستان کی جیت سے بنگلہ دیش کو بھی کچھ راحت ملی ہے۔
Published: undefined
ہندوستان کی بات کریں تو ٹیم انڈیا کے لیے مساوات کافی آسان ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دیتی ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔ آسٹریلیا کے خلاف شکست کا اس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، بشرطیکہ یہ بڑے مارجن سے نہ ہو۔ ہندوستان کا نیٹ رن ریٹ فی الحال +2.425 ہے۔ اگر اسے آسٹریلیا کے خلاف بڑی شکست ہوتی ہے اور افغانستان بنگلہ دیش کے خلاف جیت جاتا ہے، تب ہی اس کے باہر ہونے کا امکان ہوگا۔ ایسے میں آسٹریلیا اور افغانستان نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہندوستان کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔
Published: undefined
آسٹریلیا کو افغانستان کے ہاتھوں شکست ہو چکی ہے اور وہ اس وقت مشکلات کا شکار ہے۔ اب اسے 24 جون کو سینٹ لوشیا میں ہونے والے میچ میں ہندوستان کو شکست دینا ہوگی۔ اسے بنگلہ دیش سے بھی مدد کی ضرورت ہوگی اور امید کرنی ہوگی کہ بنگلہ دیش اپنے آخری میچ میں افغانستان کو شکست دے۔ آسٹریلیا کا موجودہ نیٹ رن ریٹ +0.223 ہے۔ اگر وہ ہندوستان سے ہارتا ہے تو اسے بنگلہ دیش کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔ پھر اگر بنگلہ دیش افغانستان کو ہرا دیتا ہے تو تین ٹیموں کے دو دو پوائنٹس ہوں گے اور فیصلہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
Published: undefined
افغانستان کی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بنگلہ دیش کو شکست دینا ہوگی۔ اس کے علاوہ اسے یہ بھی امید کرنی ہوگی کہ ہندوستان آسٹریلیا کے خلاف جیت حاصل کرے۔ اگر افغانستان بنگلہ دیش سے ہارتا ہے تو اسے امید کرنی ہوگی کہ آسٹریلیا ہندوستان سے بڑے مارجن سے ہارے۔ افغانستان کا نیٹ رن ریٹ فی الحال -0.650 ہے۔ اگر آسٹریلیا جیت جاتا ہے تو افغانستان کو بنگلہ دیش کے خلاف بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔
Published: undefined
بنگلہ دیش کی بات کریں تو اسے کوالیفائی کرنے کے لیے کسی کرشمہ کی ضرورت ہے، تاہم تکنیکی طور پر وہ اب بھی دوڑ میں ہے۔ بنگلہ دیش کو افغانستان کے خلاف بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اسے امید کرنی ہوگی کہ ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دے۔ اب بنگلہ دیش کسی بھی حالت میں ہندوستان کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا۔ بنگلہ دیش کا نیٹ رن ریٹ فی الحال -2.489 ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے میں 4 ٹیموں کے دو گروپس ہیں۔ ان دونوں گروپوں سے ٹاپ پر رہنے والی دو دو ٹیموں کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل ہوگی۔ گروپ-1 میں ہندوستان کے علاوہ بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور افغانستان ہیں۔ جبکہ گروپ-2 میں ویسٹ انڈیز، امریکہ، جنوبی افریقہ اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined