کرکٹ

ٹی-20 عالمی کپ 2022: افغانستان کو بہ آسانی شکست دے کر انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز، سیم کرن نے لیے 5 وکٹ

سپر-12 کے پہلے مقابلے میں جہاں نیوزی لینڈ نے دفاعی چمپئن آسٹریلیا کو بہ آسانی 89 رنوں سے شکست دے دی، وہیں دوسرے مقابلے میں انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ٹی-20 عالمی کپ 2022 کے سپر-12 مقابلے کی شروعات ویسی نہیں رہی، جیسا کہ لوگ امید لگائے بیٹھے تھے۔ سپر-12 کے پہلے مقابلے میں جہاں نیوزی لینڈ نے دفاعی چمپئن آسٹریلیا کو بہ آسانی 89 رنوں سے شکست دے دی، وہیں دوسرے مقابلے میں انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔

Published: undefined

ٹاس جیت کر انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی بلے بازی شروع سے ہی دھیمی نظر آئی اور لگاتار وقفہ پر وکٹ بھی گرتے رہے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ پوری ٹیم 19.4 اوور میں 112 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ 113 رن کا ہدف انگلینڈ نے 5 وکٹ کے نقصان پر 11 گیند باقی رہتے حاصل کر لیا۔

Published: undefined

افغانستانی ٹیم کی بلے بازی سے متعلق بات کی جائے تو پاور پلے میں وہ محض 35 رن بنا سکی اور 2 وکٹ بھی گنوا دیے۔ کچھ افغانی بلے باز وکٹ پر ٹھہرے ضرور، لیکن وہ رنوں کے لیے ترستے نظر آئے۔ انگلینڈ نے لگاتار کسی ہوئی گیندبازی کی اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جس بھی بلے باز نے بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کی، اس نے اپنا وکٹ گنوا دیا۔ افغانستان کی طرف سے سب سے زیادہ 32 رن ابراہیم زردان نے بنائے، اور عثمان غنی نے پھر 30 رن کا تعاون دیا۔ انگلینڈ کی طرف سے سیم کرن نے 3.4 اوور میں 10 رن دے کر سب سے زیادہ 5 وکٹ لیے۔ اس کے ساتھ ہی ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ میں سیم کرن پانچ وکٹ لینے والے پہلے انگلش گیندباز بن گئے۔

Published: undefined

جب انگلینڈ کی ٹیم 113 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری تو اس کی بھی شروعات بہت اچھی نہیں رہی۔ لیکن کم رنوں کی وجہ سے اسے جیت حاصل کرنے میں کبھی بھی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ شروعاتی پانچ اوور میں انگلینڈ نے کپتان جوس بٹلر کا وکٹ گنوا دیا تھا۔ جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور انگلش ٹیم پاور پلے میں صرف 40 رن بنا سکی۔ 14ویں اوور تک انگلینڈ کے 4 وکٹ گر گئے تھے اور 81 رن بنے تھے۔ اس کے بعد بھی افغانستانی گیندبازوں نے کسی ہوئی گیندبازی کی، لیکن بورڈ پر اتنے رن نہیں تھے کہ مقابلہ کیا جا سکے۔ انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ 29 رن (ناٹ آؤٹ) لیام لیونگسٹن نے بنائے۔ باقی بلے بازوں نے چھوٹی چھوٹی لیکن اہم پاریاں کھیلیں جس سے جیت حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined