کرکٹ

ٹی-20 سیریز: زمبابوے کو آخری میچ میں بھی شکست، ہندوستان کا سیریز پر 4-1 سے قبضہ

شیوم دوبے کو اس میچ میں آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ جبکہ واشنگٹن سندر کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا

<div class="paragraphs"><p>خوشی کا اظہار کرتے ٹیم انڈیا کے کھلاڑی / آئی اے این&nbsp;ایس</p></div>

خوشی کا اظہار کرتے ٹیم انڈیا کے کھلاڑی / آئی اے این ایس

 
IANS

ہرارے: ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز کا آخری میچ 42 رنز سے جیت کر سیریز پر 4-1 سے قبضہ کر لیا۔ اس میچ میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے، جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

Published: undefined

ہندوستان کی نوجوان ٹیم نے غیر ملکی دورے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلا ٹی۔20 میچ ہارنے کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں نے جوابی حملہ کیا اور سیریز کے بقیہ چاروں میچ یک طرفہ انداز میں جیت لئے۔

آج کے میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم 40 رنز پر تین اہم وکٹیں گنوانے کے بعد ایک موقع پر مشکل میں پڑ گئی۔ ایسی صورت حال میں سنجو سیمسن نے ایک سرے کو سنبھالا اور میزبان بولنگ اٹیک کا تحمل کے ساتھ سامنا کیا۔ سیمسن ریان پراگ (22) کے ساتھ مل کر ہندوستان کے اسکور کو 3 کے ہندسوں تک لے گئے۔ وکٹ کیپر بلے باز نے کئی شاندار شاٹس کھیلے جن میں بلیسنگ مزاربانی کے آؤٹ ہونے سے قبل چار بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے۔

Published: undefined

ریان کے آؤٹ ہونے کے بعد سنجو کا ساتھ دینے آئے شیوم دوبے (26) نے جارحانہ بلے بازی کی اور صرف 12 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اگرچہ اننگز کے آخری اوور میں رنز چرانے کی کوشش میں انہوں نے اپنی وکٹ گنوا دی، لیکن دوسرے سرے پر رنکو سنگھ (ناٹ آؤٹ 11) اسکور بورڈ کو 167 رنز تک لے جانے میں کامیاب رہے۔ زمبابوے کے گیندباز بلیسنگ مزاربانی نے بہترین گیندبازی کرتے ہوئے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

ہدف (168 رن) کا تعاقب کرنے اتری زمبابوے کی شروعات کافی خراب رہی اور مکیش کمار نے اننگ کی تیسری ہی گیند پر ویزلی مدھےویرے کو بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ کر دیا۔ مکیش نے اسپیل کے اگلے ہی اوور میں برائن بینیٹ (10) کو آؤٹ کر کے میزبان ٹیم کو دوسرا جھٹکا دیا۔ تادے ونشے مارومنی (27) اور دیون مائرز (34) نے کچھ دیر تک ہندوستانی حملے کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی لیکن واشنگٹن سندر نے مارومنی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پنپ رہی شرکت داری کا خاتمہ کر دیا۔

Published: undefined

کپتان سکندر رضا (8) کو شیوم نے ڈائریکٹ تھرو کے ذریعے رن آؤٹ کیا۔ شیوم دوبے نے میئرز کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ لورآرڈر بلے بازوں میں صرف فراز اکرم (27) کچھ دیر تک رہے۔ انہوں نے دو چوکے اور دو چھکے لگا کر ہجوم کا دل بہلایا لیکن یہ ہندوستان کو فتح سے دور کرنے کے لیے ناکافی تھا۔

ہندوستان کی جانب سے مکیش کمار نے 3.3 اوور میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ شیوم دوبے نے دو جبکہ تشار دیش پانڈے، ابھیشیک شرما اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شیوم دوبے کو اس میچ میں آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ جبکہ واشنگٹن سندر کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined