میلبورن: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے زخمی تیز گیند بازوں امیش یادو اور محمد سمیع کی جگہ بالترتیب بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ٹی نٹراجن اور شاردل ٹھاکر کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں سات جنوری سے ہونے والے تیسرے کرکٹ ٹسٹ کے لئے ٹیم انڈیا میں شامل کیا ہے سمیع ایڈیلیڈ میں ہوئے پہلے دن رات ٹسٹ میں پیٹ کمنس کی باؤنسر پر اپنا بازو زخمی کرا بیٹھے جبکہ امیش میلبورن میں دوسرے باکسنگ ڈے ٹسٹ میں دوسری اننگز میں اپنا چوتھا اوور ڈالنے کے دوران اپنی پنڈلی زخمی کر بیٹھے تھے۔
Published: undefined
سمیع پہلے ٹسٹ کے بعد اور امیش دوسرے ٹسٹ کے بعد سیریز سے باہر ہو گئے اور اب دونوں تیز گیند باز وطن واپس آکر بنگلورو واقع قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ریہیبلی ٹیشن سے گزریں گے۔ بارڈر - گاوسکر ٹرافی کے لئے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز فی الحال 1-1 سے برابر ہے اور سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جانا ہے۔
Published: undefined
نٹراجن اور ٹھاکر دونوں تیز گیند باز اس دورے میں ہندوستانی ٹیم کے ساتھ نیٹ گیند باز کے طور پر شامل تھے۔ نٹراجن نے ابھی تک ہندوستان کے لئے کوئی ٹسٹ میچ نہیں کھیلا ہے جبکہ ٹھاکر ہندوستان کے لئے ایک ٹسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ ٹسٹ ٹیم میں نو دیپ سینی کے طور پر ایک دیگر تیز گیند باز موجود ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ٹیم منیجمنٹ سڈنی ٹسٹ میں جسپریت بمراہ کے ساتھی تیز گیند باز کے طورپر سینی، نٹراجن اور ٹھاکر میں سے کن دو تیز گیند بازوں کو موقع دیتا ہے۔
Published: undefined
دوسرے ٹیسٹ میں ، سمیع کی جگہ فاسٹ بالر محمد سراج نے ٹسٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور پانچ وکٹوں سے اپنا انتخاب درست ثابت کیا۔ ہندوستان نے میلبورن ٹیسٹ آٹھ وکٹوں سے جیت کر سیریز میں 1-1 کی برابری حصل کر لی ہے۔
ایشانت شرما سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی باہر ہوگئے تھے۔ ہندوستان کے پاس ٹیم میں تجربہ کار فاسٹ بالر کی حیثیت سے صرف جسپریت بمراہ ہے۔ ٹسٹ ٹیم میں نو دیپ سینی ایک دیگر تیز گیند باز ہیں لیکن اب شاردل اور نٹراجن بھی ٹیم سے جڑ گئے ہیں۔ سینی تقریباً ایک سال سے ٹیم سے جڑے ہوئے ہیں اور گزشتہ دو برسوں میں سراج کے ساتھ انڈیا اے کی طرف سے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔
Published: undefined
ٹھاکر ہندوستان کی طرف سے ایک ٹسٹ کھیل چکے ہیں اور یہ ٹسٹ انہوں نے 2018 میں حیدر آباد میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔ ٹھاکر اس میچ میں زخمی ہوگئے تھے اور اس کے بعد سے وہ ٹسٹ میں نہیں کھیل پائے۔
نٹراجن کوزخمی ورون چکرورتی کی جگہ اس دورے کے لے ٹی۔ 20 ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور وہ آسٹریلیا میں نیٹ گیند باز کے طور پر ٹیم کے ساتھ تھے۔ وہ فرسٹ کلاس میں تمل ناڈو کے لئے 20 میچوں میں 64 وکٹ لے چکے ہیں۔ اگر وہ سڈنی میں الیون میں جگہ بناتے ہیں تو وہ ہندوستان کے 299 ویں ٹسٹ کھلاڑی بنیں گے اور 2014 میں ظہیر خان کے ویلنگٹن میں کھیلنے کے بعد سے ہندوستانی ٹسٹ ٹیم میں کھیلنے والے پہلے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز بنیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined