ٹیم انڈیا کے بلے باز سوریہ کمار یادو نے بھی ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اگرچہ وہ فائنل میں بلے سے کوئی جادو نہیں دکھا سکے لیکن باؤنڈری پر ان کے ذریعے ڈیوڈ ملر کے کیچ نے ہندوستان کو عالمی چیمپئن ضرور بنا دیا۔
Published: undefined
سوریہ کمار یادو نے اس میچ وننگ کیچ کو لے کر کئی باتیں کہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹیم کی جیت کے بعد میں نے اپنی اہلیہ کو گلے لگایا اور بہت رویا۔ میچ کے بارے میں سوریہ کمار یادو نے کہا کہ کیچ کے وقت تین چار سیکنڈ میں ایسا کچھ نہیں تھا۔ اب مجھے احساس ہو رہا ہے کہ یہ کتنا ضروری تھا۔ اسی لیے میں نے وہی کیا جو ضروری تھا۔ جو بھی ہوا اچھے کے لیے ہوا اور اسی لیے ہم نے اتنی مشق کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت اور لمحات کے لیے ہم نے کافی وقت گزارا اور فیلڈنگ کوچ کے ساتھ پریکٹس کی۔
Published: undefined
سوریہ کمار یادو نے کہا کہ جب ہم 2023 عالمی کپ میں کھیلے تو ہماری فیملی نیچے آئی تھی۔ جب ہم بس میں بیٹھ کر گراؤنڈ پر جا رہے تھے تو محسوس ہوا کہ ہمیں جا کر بس ٹرافی اٹھانی ہے، پورا ماحول بنا ہوا تھا لیکن ہم ہار گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار ہم نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی زیادہ بات نہیں کی۔ ماحول کو مکمل طور پر پر سکون رکھا۔ اس بار ہمارا ہدف تھا کہ جہاں ہمارے پاؤں ہو ں گے، ہم اپنا دماغ بھی وہیں رکھیں گے۔ سوریہ کمار یادو نے کہا کہ ہم نے ایک قدم آگے نہیں سوچا تھا کہ ہم سیمی فائنل میں اس طرح کھیلیں گے، فائنل میں پہنچ کر کیا کریں گے۔ اس بار ہم جہاں تھے صرف اسی کے بارے میں سوچ رہے تھے۔
Published: undefined
سوریہ کمار یادو نے کہا کہ ہم نے پچھلی بار کی گئی غلطیوں سے سبق سیکھا اور میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ ہم ان غلطیوں کو میچ میں نہیں دہرائیں گے، اس لیے اس بار ہم نے فیصلہ کیا کہ اسکور کوئی بھی ہو، حالات جیسے بھی ہوں، ہم ایک جیسا کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہر ہندوستانی کے لئے خوشی کا لمحہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined