کرکٹ

سنیل گواسکر کا بڑا الزام، کوہلی کو غلط طریقہ سے منتخب کیا گیا کپتان

معروف کرکٹر سنیل گواسکر نے کوہلی کے دوبارہ کپتان منتخب کیے جانے پر سوال اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ ان کو غلط طریقہ سے کپتان بنایا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستانی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورہ کے لئے تیار ہے ایسے میں ہندوستان کے معروف کرکٹ کھلاڑی اور دنیا کے بہترین اوپننگ بلے باز سنیل گواسکر نے ایک سنسنی خیز الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وراٹ کوہلی کے کپتان منتخب کیے جانے میں ضابطوں کو طاق میں رکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وراٹ کوہلی عالمی کپ تک کے لئے کپتان منتخب کیے گئے تھے اور ویسٹ انڈیز کے دورہ کے لئے ان کا دوبارہ انتخاب ہونا تھا لیکن کپتان دوبارہ منتخب کرنے کا جو عمل ہے اس کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

Published: undefined

’مڈ ڈے‘ اخبار میں لکھے اپنے کالم میں انہوں نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز جانے والی ٹیم کا کپتان سلیکٹ کرنے کے لئے کوئی میٹنگ نہیں ہوئی اس سے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کپتان منتخب کرنے کے لئے جو عمل اپنایا جانا تھا اس کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی بھلے پانچ منٹ کے لئے بیٹھ کر ایسا کر لیتی، تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا لیکن اب اس قدم کو نظر انداز کر کے سلیکشن کمیٹی نے اپنے اوپر سوال کھڑے کرالیے ہیں۔

Published: undefined

سنیل گواسکر نے سلیکشن کمیٹی پر بھی سوال اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ کمیٹی میں دو رکن ایسے ہیں جنہوں نے صرف ایک روزہ کرکٹ ہی کھیلا ہے۔ واضح رہے موجودہ سلیکشن کمیٹی میں ایم ایس کے پرساد کے علاوہ شرندیپ سنگھ، دیوانگ گاندھی، جتن پرانجے اور گگن کھیڑا ہیں، پرساد کے علاوہ کوئی بھی تجربہ کار کھلاڑی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب نئی سلیکشن کمیٹی کا جلد انتخاب ہوگا اور امید ہے کہ اس کمیٹی کا معیار بہتر ہوگا۔ گواسکر کے اس بیان سے واضح ہے کہ وہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے معیار سے خوش نہیں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined