نئی دہلی: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے جمعہ (23 جون) کو ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا گیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں شکست کے بعد تنقید کا سامنا کرنے والے روہت شرما کو دوبارہ کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جبکہ تجربہ کار بلے باز چیتشور پجارا اور تیز گیند باز امیش یادو کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
یشسوی جیسوال اور رتوراج گائیکواڑ کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم گھریلو کرکٹ میں رنز بنانے والے سرفراز خان نے کے ہاتھ پھر مایوسی لگی ہے۔ سرفراز کو ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے برہمی کا اظہار کیا اور بی سی سی آئی سلیکشن کمیٹی پر تنقید کی۔
Published: undefined
سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ اگر ٹیسٹ ٹیم کا انتخاب آئی پی ایل کی بنیاد پر کرنا ہے تو رنجی ٹرافی کھیلنا بند کر دینا چاہیے۔ گواسکر نے کہا ’’سرفراز خان نے پچھلے تین سیزن میں 100 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔ ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے اسے کیا کرنا ہوگا؟ ہو سکتا ہے وہ پلیئنگ الیون میں شامل نہ ہو پائے لیکن آپ اسے ٹیم میں تو منتخب کریں!‘‘
گواسکر نے کہا ’’سرفراز کو بتایا جائے کہ ان کی کارکردگی پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ورنہ رنجی ٹرافی کھیلنا بند کر دیں اور صاف کہہ دیں کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ آپ صرف آئی پی ایل کھیلتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ آپ ریڈ بال کرکٹ کے لیے بھی کافی اچھے ہیں۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ 25 سالہ سرفراز خان اب تک 37 فرسٹ کلاس میچوں میں 13 سنچریوں اور 9 نصف سنچریوں کی مدد سے 3505 رنز بنا چکے ہیں۔ سرفراز خان کا سب سے زیادہ اسکور 301 ناٹ آؤٹ ہے اور اوسط 80 (79.65) کے لگ بھگ ہے۔ اس شاندار ریکارڈ کے باوجود سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا، یہ قدرے حیران کن ہے۔ اگر رتوراج گائیکواڑ کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیسٹ ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے تو ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر سرفراز خان کو بھی موقع مل سکتا ہے۔
Published: undefined
سنیل گواسکر کا خیال تھا کہ ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے سینئر کھلاڑیوں کو تھوڑا اور وقفہ ملنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا ’’انہیں 20، 25 جولائی تک چھٹی ملنی چاہیے تھی۔ اب بظاہر یہ ٹیم یکم یا 2 جولائی سے وارم اپ میچز کھیلنے جا رہی ہے، تو انہیں کتنے دن کی چھٹی ملی؟ بمشکل 20 دن۔ انہیں 40 دن کا وقفہ کیوں نہیں دیا گیا؟ جب وہ نئے سیزن میں واپس آتے تو پوری طرح تروتازہ ہو کر لوٹتے۔‘‘
Published: undefined
سرفراز خان کا ریکارڈ: 37 فرسٹ کلاس میچز، 79.65 کی اوسط، 3505 رنز، 13 سنچریاں، 9 نصف سنچریاں۔ 26 لسٹ-اے میچز، 39.08 اوسط، 469 رنز۔
ونڈیز ٹور کے لیے ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، رتوراج گائیکواڈ، وراٹ کوہلی، یشسوی جیسوال، اجنکیا رہانے (نائب کپتان)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، روی چندرن ایشون، رویندر جڈیجہ، شاردول ٹھاکر، اکشر پٹیل، محمد سراج، مکیش کمار، جے دیو انادکت، نودیپ سینی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined