کرکٹ

زمبابوے دورہ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں اچانک کیا گیا بدلاؤ، 3 نئے کھلاڑیوں کو ملا موقع

زمبابوے کے خلاف شروعاتی دو ٹی-20 میچوں کے لیے سائی سدرشن، جتیش شرما اور ہرشت رانا کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، یہ کھلاڑی سنجو سیمسن، شیوم دوبے اور یشسوی جیسوال کی جگہ لیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

ٹی-20 عالمی کپ جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم ویسٹ انڈیز میں پھنس گئی ہے۔ وہاں خراب موسم کی وجہ سے ہندوستانی کھلاڑیوں کی وطن واپسی نہیں ہو پائی ہے، جس کا اثر آئندہ زمبابوے دورہ پر بھی پڑا ہے۔ دراصل ہندوستانی ٹیم کو 6 جولائی سے زمبابوے کے خلاف 5 میچوں کی ٹی-20 سییز کھیلنی ہے۔ اس سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم زمبابوے کے لیے نکل چکی ہے، لیکن کچھ کھلاڑی ویسٹ انڈیز میں پھنسے ہوئے ہیں جو ٹی-20 عالمی کپ کھیل رہے تھے اور زمبابوے دورہ کے لیے منتخب ٹیم میں شامل کیے گئے تھے۔

Published: undefined

ویسٹ انڈیز میں پیدا مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے بی سی سی آئی نے شروعاتی دو میچوں کے لیے ہندوستانی ٹیم میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ زمبابوے کے خلاف شروعاتی دو ٹی-20 میچوں کے لیے سائی سدرشن، جتیش شرما اور ہرشت رانا کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی سنجو سیمسن، شیوم دوبے اور یشسوی جیسوال کی جگہ لیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سنجو، شیوم اور یشسوی بارباڈوس سے سیدھے ہندوستان پہنچیں گے اور پھر بعد میں زمبابوے کے لیے پرواز بھریں گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سائی سدرشن اور جتیش شرما اس سے قبل ہندوستانی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں، لیکن ہرشت رانا کو پہلی بار ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی پی ایل 2024 میں ہرشت رانا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انھوں نے 12 میچوں میں 19 وکٹ حاصل کیے تھے اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو چمپئن بنانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ اب انھیں اس بہترین کارکردگی کا ثمرہ مل گیا ہے۔

Published: undefined

زمبابوے کے خلاف شروعاتی 2 ٹی-20 میچوں کے لیے ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے: شبھمن گل (کپتان)، ریتوراج گائیکواڈ، ابھشیک شرما، رنکو سنگھ، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، ریان پراگ، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، اویس خان، خلیل احمد، مکیش کمار، تشار دیشپانڈے، سائی سدرشن، جتیش شرما (وکٹ کیپر)، ہرشت رانا۔

آخری 3 ٹی-20 میچوں کے لیے ہندوستانی ٹیم اس طرح ہوگی: شبھمن گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، ریتوراج گائیکواڈ، ابھشیک شرما، شیوم دوبے، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، رنکو سنگھ، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، ریان پراگ، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، اویس خان، خلیل احمد، مکیش کمار، تشار دیشپانڈے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined